وزیراعظم کا دفتر

جی 20 سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم کا بیان

Posted On: 10 SEP 2023 2:03PM by PIB Delhi

دوستو،

ہمیں ٹرائیکا کی روح پر پورا بھروسہ ہے۔

ہم برازیل کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں جی 20 ہمارے مشترکہ اہداف کو مزید آگے بڑھائے گا۔

میں برازیل کے صدر اور اپنے دوست ڈی سلوا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اور میں پریزیڈنسی کا گیول ان کے حوالے کرتا ہوں۔

میں صدر لولا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

عزت مآب حضرات،

معزز اراکین،

جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ نومبر تک جی 20 کی صدارت کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔ ابھی ڈھائی مہینے باقی ہیں۔

ان دو دنوں میں آپ سبھی نے یہاں بہت سی باتیں پیش کی ہیں، مشورے دیے ہیں، بہت سی تجاویز رکھی ہیں۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک بار پھر دیکھیں کہ جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان کی پیش رفت میں کس طرح تیزی لائی جا سکتی ہے۔

میں تجویز کرتا ہوں کہ ہم نومبر کے آخر میں جی -20 سربراہ اجلاس کا ایک اور ورچوئل اجلاس منعقد کریں۔

اس اجلاس میں، ہم اس سربراہ اجلاس کے دوران طے شدہ موضوعات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ہماری ٹیم آپ سب کے ساتھ ان تمام تفصیلات کا اشتراک کرے گی۔

مجھے امید ہے کہ آپ سب اس میں شامل ہوں گے۔

عزت مآب حضرات،

معزز اراکین،

اس کے ساتھ ہی، میں اس جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتا ہوں۔

ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل کا روڈ میپ خوشگوار ہو ۔

سوستی استو وشوسیہ!

یعنی پوری دنیا میں امید اور امن کا دور دورہ ہو۔

140 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے ان نیک خواہشات کے ساتھ، آپ تمام کا بہت بہت شکریہ!

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9318



(Release ID: 1956019) Visitor Counter : 158