وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ماریشس کے وزیراعظم  عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی


وزیراعظم جگنتھ نے جی-20 میں ’مہمان ملک‘ کے طور پر حصہ لینے کے لئے خصوصی دعوت نامے کو لے کر وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

لیڈروں نے کثیر رخی باہمی تعاون کا جائزہ لیا

وزیراعظم جگنتھ نے چندریان-3کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارک باد دی اور دفاعی شعبےمیں دونوں فریق کے درمیان مزید تعاون کی امید کا اظہار کیا

Posted On: 08 SEP 2023 9:06PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 8 ستمبر 2023 کو دہلی میں جی-20 چوٹی اجلاس کے موقع پر ماریشس کے وزیراعظم  عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم جگنتھ نے ’مہمان ملک کے طور پر  جی -20 میں حصہ لینے کے لئے ماریشس کو بھیجے گئے خصوصی دعوت نامے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ہندستان کی صدارت میں جی -20 کے مختلف ورکنگ گروپس  اور وزارتی سطحی میٹنگوں میں ماریشس کی سرگرم  شراکت داری کی ستائش کی۔

دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے جی-20 پروگراموں پر مسرت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں  نے ہندستان اور ماریشس کے مابین کثیر رخی باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پچھلے سال تیس سے زیادہ وفود کے دورے اور 23 دو فریقی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ باہمی تبادلے  کی تیز رفتاری کو نوٹ کیا۔

وزیراعظم جگنتھ نے چندریان-3 مشن کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارک باد دی اور خلائی شعبےمیں دونوں فریقین کے درمیان آگے کے تعاون کی امید ظاہر کی۔

*****

ش ح۔ ج ق۔ج

Uno-9290


(Release ID: 1955677) Visitor Counter : 117