وزیراعظم کا دفتر
اٹھارویں مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کابیان
Posted On:
07 SEP 2023 1:28PM by PIB Delhi
عالی جناب صدروِڈوڈو،
عالی جناب،
عالی مرتبت ،
نمسکار
"مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس " میں ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میں صدر وِڈوڈو کو ان کی شاندار قیادت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں ایک مبصر کے طور پر تیمور لیستے کے وزیر اعظم عالی مرتبت "سِناناگزماؤ" کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک امور پر بات چیت اور تعاون کے لیے لیڈروں کی زیر قیادت واحد میکانزم ہے۔ یہ ایشیاکا اہم اعتماد سازی کا میکانزم بھی ہے۔ اور اس کی کامیابی کی کلید آسیان کی مرکزیت ہے۔
عالی مرتبت ، عالی جناب،
ہندوستان "انڈو پیسیفک پر آسیان آؤٹ لک" کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ہند بحرالکاہل کے لیے ہندوستان اور آسیان کے وژن میں ہم آہنگی ہے۔ یہ "انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو" کے نفاذ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر 'مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس' کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ کواڈ کا مرکزی نقطہ آسیان ہے۔ کواڈ کا مثبت ایجنڈا آسیان کے مختلف میکانزم کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔
عالی مرتبت، عالی جناب،
موجودہ عالمی منظر نامہ چیلنجوں سے بھرے حالات اور غیر یقینی صورتحال کی زد میں ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور جغرافیائی سیاسی تنازعات ہم سب کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیرجہتی اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام ضروری ہے۔بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مضبوط بنانے کے لیے سب کا عزم اور مشترکہ کوششیں بھی ضروری ہیں۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔ مذاکرات اور سفارت کاری ہی حل کا واحد راستہ ہے۔
عالی مرتبت، عالی جناب،
میانمار میں ہندوستان کی پالیسی آسیان کےنقطہ نظر کو مدنظر رکھتی ہے۔ ساتھ ہی ، ایک پڑوسی ملک کے طور پر، سرحدوں پر امن اور سلامتی کو یقینی بنانا؛ اور ہندوستان-آسیان رابطہ کاری کو فروغ دینا بھی ہماری توجہ کا مرکز ہے۔ ہند-بحر الکاہل خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی ہم سب کے مفاد میں ہے۔
ایک ایسے ہند-بحرالکاہل ، جہاں یو این سی ایل او ایس سمیت بین الاقوامی قانون تمام ممالک پر یکساں طور پرنافذ العمل ہو۔ جہاں نیویگیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی ہو؛ اور جہاں ہر کسی کے فائدے کے لیے بلا روک ٹوک قانونی تجارت ہو۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے لیے ضابطہ اخلاق موثر اور یو این سی ایل او ایس کے مطابق ہو۔ مزید برآں، اسے ان ممالک کے مفادات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے، جو بات چیت میں براہ راست شامل نہیں ہیں۔
عالی مرتبت، عالی جناب،
موسمیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی، غذائی تحفظ ، صحت اور توانائی سے متعلق چیلنج خاص طور پرعالمی جنوب کو متاثر کر رہے ہیں۔ اپنی جی 20صدارت کے دوران، ہم عالمی جنوب سے متعلق ان اہم مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
عالی مرتبت، عالی جناب،
میں ایک بار پھر مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس کے عمل میں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں آئندہ والے صدر لاؤ پی ڈی آر کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور میں ان کی صدارت کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
9267
(Release ID: 1955416)
Visitor Counter : 149
Read this release in:
Telugu
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Odia
,
English
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Malayalam