وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گذشتہ 4 برسوں میں نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ کر 13 کروڑ تک پہنچنے کی حصولیابی کی ستائش کی

Posted On: 05 SEP 2023 7:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ 4 برسوں کے دوران نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن کی تعداد تین کروڑ سے بڑھ کر 13 کروڑ تک پہنچنے پر عوام الناس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن لوگوں کو صاف ستھرے پانی کی دستیابی اور زندگی میں آسانی اور صحت عامہ کو فروغ دینے میں میل کا پتھر ثابت ہو رہا ہے۔

مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’اس شاندار حصولیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد! دیہی بھارت کے میرے پریوارجنو تک پینے کا صاف ستھرا پانی پہنچے، اس سمت میں ’جل جیون مشن‘ میل کا پتھر ثابت ہونے جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف ان کی پریشانیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، بلکہ ان کی بہتر صحت کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔‘‘

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9220


(Release ID: 1954996) Visitor Counter : 112