دیہی ترقیات کی وزارت

آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام  ( اے بی پی ایس )  کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے اور اجرت کی ادائیگی کے مخلوط وسیلے  ( این اے سی ایچ اور اے بی پی ایس روٹ ) کو 31 دسمبر ، 2023 ء تک یا اگلے حکم تک بڑھا دیا گیا ہے


وزارت نے تمام ریاستوں کو واضح کر دیا ہے کہ کام کے لیے آنے والے استفادہ کنندہ سے آدھار نمبر دینے کی درخواست کی جائے لیکن اس بنیاد پر کام دینے سے انکار نہیں کیا جائے گا

Posted On: 30 AUG 2023 11:34AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بہت سے معاملات میں استفادہ کنندہ کے ذریعہ بینک اکاؤنٹ نمبر میں بار بار تبدیلیاں کرنے اور اس کے متعلقہ پروگرام آفیسر کے ذریعہ نئے اکاؤنٹ نمبر کو اپ ڈیٹ نہ کئے جانے ، جمع نہ کرنے کی وجہ سے فائدہ اٹھانے والے کی طرف سے وقت پر نیا اکاؤنٹ نمبر پیش نہ کرنے ، خاص بینک کی شاخ کی طرف سے اجرت کی ادائیگی کے متعدد لین دین (پرانے اکاؤنٹ نمبر کی وجہ سے) مسترد کیے جا رہے ہیں۔

مختلف  متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے ، معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کے مسترد  کئے جانے سے بچنے کے لیے، آدھار پیمنٹس برج سسٹم (اے پی بی ایس )  فائدوں کی براہ راست  منتقلی (ڈی بی ٹی ) کے ذریعے اجرت کی ادائیگی کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو  ، ان کی اجرت کی ادائیگی  بروقت کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک مرتبہ اسکیم کے ڈاٹا بیس میں آدھار کو اپ ڈیٹ کردیئے جانے کے بعد، استفادہ کنندہ کو مقام میں تبدیلی یا بینک اکاؤنٹ نمبر میں تبدیلی کی وجہ سے اکاؤنٹ نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رقم ،  اس اکاؤنٹ نمبر  میں منتقل کی جائے گی  ، جو آدھار نمبر سے منسلک ہے۔  اگر فائدہ اٹھانے والوں کے ایک سے زیادہ کھاتے ہیں ، جو کہ  ایم جی نریگا کے  تناظر میں شاذ و نادر ہوتا ہے،  تو استفادہ کنندہ کو اکاؤنٹ کو منتخب کرنے کا اختیار  حاصل ہوگا۔

نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا ( این پی سی آئی )  کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں ڈی بی ٹی  کے لیے آدھار کو فعال کیا گیا ہے  ، وہاں 99.55 فی صد یا اس سے زیادہ کی کامیابی کا  امکان ہوتا ہے، جب کہ اکاؤنٹ پر مبنی ادائیگی کی صورت میں ایسی کامیابی تقریباً 98 فی صد  ہے۔

اے پی بی ایس حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کو  ، ان کی واجب الادا  رقم کی ادائیگی میں مدد کر رہا ہے اور جعلی فائدہ اٹھانے والوں کو ختم کر کے بدعنوانی کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  نے آدھار سے  ہونے والی رقم کی ادائیگی کو  اختیار نہیں کیا ہے ۔ اس اسکیم نے آدھار پر مبنی ادائیگی برج سسٹم کا انتخاب کیا ہے۔ آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام  ( اے بی پی ایس )  کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے اور اجرت کی ادائیگی کے مخلوط  وسیلے ( این اے سی ایچ  اور  اے بی پی ایس وسیلہ )  میں 31 دسمبر  ، 2023 ء تک یا اگلے حکم تک  توسیع کر دی گئی ہے ۔ وزارت نے تمام ریاستوں کو واضح کر دیا ہے کہ کام کے لیے آنے والے استفادہ کنندہ سے آدھار نمبر فراہم کرنے کی درخواست کی جائے لیکن اس بنیاد پر کام سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی فائدہ اٹھانے والا کام کا مطالبہ نہیں کرتا ہے، تو ایسی صورت میں اے پی بی ایس  کے لیے اہلیت کے بارے میں اس کی حیثیت کام کی طلب کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ جاب کارڈ اس وجہ سے حذف نہیں کیے جا سکتے کہ  مزدور اے پی بی ایس  کے لیے اہل نہیں ہے۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت، اے پی بی ایس 2017 ء سے استعمال میں ہے۔ ہر بالغ آبادی کے لیے آدھار نمبر کی تقریباً عام  دستیابی کے بعد، اب حکومت ہند نے اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کے لیے اے پی بی ایس  میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  رقم کی ادائیگی ، اے پی بی ایس  کے ذریعے صرف  اے پی بی ایس  سے وابستہ اکاؤنٹ میں جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ یہ ادائیگی کی منتقلی کا ایک محفوظ اور تیز  تر طریقہ ہے۔

کل 14.33 کروڑ فعال استفادہ کنندگان میں سے 13.97 کروڑ کے لیے آدھار کا تعین کیا گیا ہے۔ ان سیڈ آدھار کے خلاف، کل 13.34 کروڑ آدھار کی تصدیق ہو چکی ہے اور 81.89 فی صد  فعال مزدور ، اب اے پی بی ایس کے لیے اہل ہیں۔ جولائی ، 2023 ء کے مہینے میں اجرت کی تقریباً 88.51 فی صد  ادائیگی اے پی بی ایس  کے ذریعے کی گئی ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور مختلف اقتصادی عوامل سے متاثر ہے۔ اے پی بی ایس کے لیے مناسب ماحولیاتی نظام موجود ہے۔ استفادہ کنندگان کے لیے اے پی بی ایس کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے، رقم کی ادائیگی کے لیے یہ بہترین نظام ہے۔

آدھار پر مبنی ادائیگی کا نظام کچھ نہیں بلکہ ایک وسیلہ ہے  ، جس کے ذریعے  رقم کی ادائیگی فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتے میں منتقل ہو رہی ہے۔ اس نظام میں اچھی طرح سے طے شدہ اقدامات کیے گئے ہیں اور فائدہ اٹھانے والوں، زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنان اور دیگر تمام  متعلقہ فریقین کے کردار کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

 

********

( ش ح ۔  ع م  ۔ ع ا )

U. No. 8983



(Release ID: 1953449) Visitor Counter : 155