وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھارتی مردوں کی 4 x 400ایم ریلے ٹیم کے ذریعہ انجام دیے گئے شاندار کارنامے کی ستائش کی
ٹیم نے عالمی چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا
Posted On:
27 AUG 2023 6:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارتی مردوں کی 4 x 400 ایم ریلے ٹیم کے اراکین اَنس، اموج، راجیش رمیش اور محمد اجمل کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار ٹیم ورک!
انس، اموج، راجیش رمیش اور محمد اجمل نے زبردست دوڑ لگاکر فائنل میں جگہ بنائی، اور اس طرح مردوں کی 4 X 400 ایم ریلے دوڑ میں ایک نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کیا۔ اسے فاتحانہ واپسی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، یہ بھارتی ایتھلیٹس کے لیے حقیقی معنوں میں ایک تاریخی کارنامہ ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8882
(Release ID: 1952725)
Visitor Counter : 110
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam