وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نےاسرائیل کے وزیر اعظم سے بات کی


وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندوستان کے چندریان -3 مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی

وزیر اعظم  نےاس گرمجوشی  کے اظہارکے لیے ان کا شکریہ ادا  کیا

Posted On: 24 AUG 2023 10:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب  جناب  بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے ، چاند کے جنوبی قطب پر چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد کا ٹیلی فون موصول ہوا ۔

اس گرمجوشانہ اور سنجیدہ  اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چندریان کی کامیابی پوری انسانیت کے لیے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے اچھی علامت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.8798



(Release ID: 1951915) Visitor Counter : 84