وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے یو اے ای کے صدر سے بات چیت کی


متحدہ عرب امارات کے صدر نے ہندوستان کے چندریان -3 مشن کی کامیابی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور پیغام دیا کہ وہ جی 20 سربراہی اجلاس میں ان کی تشریف آوری  کے منتظر ہیں

Posted On: 24 AUG 2023 9:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ہندوستان کے چندریان -3 مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم اور ہندوستانی عوام کو گرمجوشانہ مبارکباد  پیش کی ۔

وزیر اعظم نے اس گرمجوشانہ اظہا ر جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چندریان کی کامیابی پوری انسانیت کی کامیابی ہے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان میں ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.8797



(Release ID: 1951913) Visitor Counter : 90