خلا ء کا محکمہ

 اسرو کے چیئرمین نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے چندریان 3 کی حیثیت اور تیاری کے بارے میں تازہ ترین صورتھال سے آگاہ کیا

Posted On: 21 AUG 2023 4:34PM by PIB Delhi

چیئرمین، اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) اور سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف اسپیس، ڈاکٹر ایس سومناتھ نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ،آج نئی دہلی میں ملاقات کی اور انہیں 23 اگست 2023 کی شام کو چاند پر اترنے کے لیے چندریان-3 کی حیثیت اور تیاری کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

چیئرمین اسرو نے وزیرموصوف  کو چندریان -3 کی صحت کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ تمام سسٹم بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں اور بدھ کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات کی توقع نہیں ہے۔ اگلے دو دنوں میں چندریان 3 کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لینڈنگ کا حتمی سلسلہ دو دن پہلے لوڈ کیا جائے گا اور اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q3VJ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چندریان 3 پر اس بار نرم لینڈنگ کرنے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں سیاروں کی تلاش کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

اسرو نے کہا کہ چندریان- 3 ،23 اگست 2023 کو تقریباً 18:04 بجے  ہندوستانی معیاری وقت (آئی ایس ٹی)کے مطابق چاند پر اترنے والا ہے۔ اگرچہ چندریان-2 مشن صرف جزوی طور پر کامیاب رہا کیونکہ لینڈر کا سخت لینڈنگ کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا، اسرو نے چندریان-3 لینڈر ماڈیول اور ابھی تک گردش کر رہے چندریان-2 آربیٹر کے درمیان کامیابی سے دو طرفہ رابطہ قائم کیا۔ اس سے پہلے آج، اسرو نے چندریان-3 کے ذریعے حاصل کی گئی چاند کے دور دراز کے علاقے کی نئی تصاویر شیئر کیں۔

بھارت امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والا دنیا کا چوتھا ملک ہو گا لیکن بھارت دنیا کا ایسا واحد ملک ہو گا جو قطب جنوبی پر اترے گا۔

چندریان 3 مشن کے بنیادی مقاصد تین حصوں میں ہیں، (a) چاند کی سطح پر محفوظ اور نرم لینڈنگ کا مظاہرہ کرنا؛ (b) چاند پر روورکے گھومنے پھرنے  کا مظاہرہ کرنا، اور (c) عین موقع  اورمقام پر سائنسی تجربات کرنا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VJ47.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اس بات کا ذکر کیا کہ چندریان کی سیریز میں پہلے، یعنی چندریان-1، کو چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کا پتہ لگانے کا سہرا دیا جاتا ہے، جو کہ دنیا کے لیے ایک نیا انکشاف تھا اور یہاں تک کہ سب سے اہم خلائی ایجنسیوں جیسے امریکہ کا ناسا (نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن) اس دریافت سے  اس طرف متوجہ ہوا اور اپنے مزید تجربات کے لیے  اس  میں استعمال کئے جانے والے مواد کا استعمال کیا۔

چندریان -3 مشن 14 جولائی 2023 کوجی ایس ایل وی مارک 3 (ایل وی ایم 3) ہیوی لفٹ لانچ وہیکل کے ذریعے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے دوپہر 2:35 پر لانچ کیا گیاتھا۔

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-8628)



(Release ID: 1950816) Visitor Counter : 178