امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیاز کا بفر 3 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 5 لاکھ میٹرک ٹن ہو گیا


کل (پیر( سے نیشنل كوآپریٹیو كنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ كی طرف سے پیاز 25 روپے فی کلو کی خردہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا

Posted On: 20 AUG 2023 2:56PM by PIB Delhi

ایک بے مثال قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے 3.00 لاکھ میٹرک ٹن کی ابتدائی خریداری کے نشانے کو پار کرنے کے بعد اس سال پیاز کے بفر کی مقدار کو بڑھا کر 5.00 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا۔ اس سلسلے میں صارفین کے امور کے محکمے نے نیشنل كوآپریٹیو كنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ اور نفیڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 1.00 لاکھ ٹن ہر ایک کی خریداری کے اضافی نشانے کو پار کرنے کے علاوہ  کھپت کے بڑے مراکز میں خریدے گئے اسٹاک کا منظم ڈسپوزل کریں۔

بفر سے پیاز کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بڑی منڈیوں کو نشانہ بنایا گی ہے جہاں خوردہ قیمتیں کل ہند اوسط سے زیادہ ہیں اور/یا پچھلے مہینے سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ اب تک، بفر سے تقریباً 1,400 میٹرك ٹن پیاز کو نشانہ بند منڈیوں میں بھیجا جا چکا ہے اور دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسے مسلسل جاری ركھا جا رہا ہے۔

بڑی منڈیوں میں بھیجے جانے کے علاوہ بفر سے پیاز خوردہ صارفین کو بھی کل یعنی پیر 21 اگست 2023 سے خوردہ دکانوں اور نیشنل كوآپریٹیو كنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کی موبائل وینز کے ذریعے 25/- روپے فی کلو کی رعایتی شرح پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ دیگر ایجنسیوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز کو شامل کرکے آنے والے دنوں میں پیاز کی خوردہ فروخت میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے كئے جانے والے کثیر جہتی اقدامات جیسے بفر کے لیے پیاز کی خریداری، اسٹاک کی ٹارگٹ ریلیز اور ایکسپورٹ ڈیوٹی کے نفاذ سےپیاز کے کاشتکاروں کو منافع بخش قیمتوں کی یقین دہانی كے ساتھ کسانوں اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور صارفین كے لیے سستی قیمتوں پر مسلسل دستیابی یقینی بنے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1950613) Visitor Counter : 132