امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادی باہمی کے وزیر جناب امت شاہ جمعہ 18 اگست 2023 کو اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر میں 4 کروڑ پودے لگائیں گے


وزیر داخلہ کی طرف سے12 جولائی 2020 کو ملک بھر میں ایک بڑے، انسانی اور اپنی نوعیت کی پہلی پہل، درخت لگانے کی مہم شروع کی گئی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے متاثر ہو کر، وزیر داخلہ اور  امداد باہمی  کے وزیر  امت شاہ کی قیادت میں سی اے پی ایف نے 2020 سے 2022 تک تین سال کی مدت کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 3.55 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے

تمام سی اے پی ایفس کی طرف سے سال 2023 کے لیے 1.5 کروڑ پودے لگانے کا مشترکہ ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کی وجہ  سے مجموعی طور پر 5 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو کہ ملک کے ماحولیاتی تحفظ کی مجموعی کوششوں میں سی اے پی ایفس کی ایک مثالی شراکت ہوگی

وزیر داخلہ 8 مختلف سی آر پی ایف کیمپس میں مختلف نوعیت کی 15 نئی تعمیر شدہ عظیم الشان عمارتوں کا الیکٹرانک طور پر افتتاح بھی کریں گے

Posted On: 17 AUG 2023 4:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدای باہمی کے وزیر جناب امت شاہ جمعہ 18 اگست 2023 کو اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) گروپ سینٹر میں 4 کروڑ پودے لگائیں گے۔ وزیر داخلہ 8 مختلف سی آر پی ایف کیمپس میں مختلف نوعیت کی 15 نئی تعمیر شدہ شاندار عمارتوں کا الیکٹرانک طور پر افتتاح بھی کریں گے۔وزیر داخلہ کی طرف سے12 جولائی 2020 کو ملک بھر میں ایک بڑے، انسانی اور اپنی نوعیت کی پہلی پہل، درخت لگانے کی مہم شروع کی گئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے متاثر ہو کر، وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ کی قیادت میں، سی اے پی ایف اے نے 2020 سے 2022 تک تین سال کی مدت میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 3.55 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے ہیں۔ تمام سنٹرل ریزرو پولیس فورسز کی طرف سے 1.5 کروڑ پودے لگانے کا ایک اجتماعی ہدف سال 2023 کے لیے مقرر کیا گیا تھا، جس سے مجموعی طور پر شجرکاری 5 کروڑ ہوجائے  گی، جو کہ ملک کے ماحولیاتی تحفظ کی مجموعی کوششوں میں سی اے پی ایف کا ایک مثالی تعاون ہوگا۔ یہ مادر وطن کے لیے حقیقی شکر گزاری کی علامت بھی ہوگی۔

 

مقررہ علاقوں میں پودے لگانے کے لیے موزوں درختوں اور اس مقصد کے لیے نوڈل افسر کو مقرر کرنے کی خاطر ایک شیڈول تیار کیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ جہاں تک ممکن ہو مقامی انواع کے پودے لگائے جائیں اور کل پودے لگانے کا کم از کم نصف 100 سال یا اس سے زیادہ  کے طویل عمر والے درختوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ دواؤں اور ماحول دوست درختوں کو ترجیح دینے کا بھی خیال رکھا گیا۔

ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم رہنے کے علاوہ، مرکزی مسلح پولیس دستوں  نے مستقبل کی کوششوں کو ماحولیات کے تحفظ، حفاظت اور تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

ش  ح۔ع ح ۔ ج

UNO-8489

 



(Release ID: 1949928) Visitor Counter : 93