وزیراعظم کا دفتر
امریکی کانگریس کے ایک وفد كی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات
وزیر اعظم نے ہند- امریکہ تعلقات کے لئے امریکی کانگریس کی مسلسل اور دو طرفہ تائید و حمایت کی ستائش كی
وزیر اعظم نے جون میں اپنے تاریخی ریاستی دورہ امریکہ کو یاد کیا جس کے دوران انہوں نے دوسری بار کانگریس سے خطاب کیا تھا
وزیر اعظم اور امریکی وفد نے مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا
Posted On:
16 AUG 2023 7:43PM by PIB Delhi
ایوان نمائندگان کے آٹھ ارکان پر مشتمل امریکی کانگریس کے ایک وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وفد میں انڈیا کاکس کے ڈیموکریٹک مشتركہ صدر رو کھنہ، انڈیا کاکس کے مشتركہ صدر ریپبلکن مائیک والٹز، کیٹ کیمک، ڈیبورا راس، جیسمین کروکٹ، رچ میک کارمک اور نمائندہ شری تھانیدار شامل تھے۔
ہندوستان میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان-امریکہ تعلقات کے لئے امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کے لئے اپنی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی دعوت پر جون میں امریکہ کے اپنے تاریخی سرکاری دورے کو بڑے شوق سے یاد کیا جس کے دوران انہیں دوسری بار امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا موقع ملا تھا۔
وزیر اعظم اور امریکی وفد نے اس بات كو اجاگر كیا کہ ہندوستان-امریکہ جامع عالمی حكمت انگیز ساجھے داری مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1949738)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Manipuri
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam