وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے 77 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 15 AUG 2023 4:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

جمہوریہ مالدیپ کے صدر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’صدر ابراہیم محمد صالح، یوم آزادی کی مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ وزیر اعظم بھوٹان ڈاکٹر لوٹے شیرنگ، ہمارے یوم آزادی پر نیک خواہشات کا شکریہ۔‘‘

نیپال کے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ، آپ کی پرتپاک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

فرانس کے صدر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ صدر ایمانوئل میکرون، آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ۔ میں پیار سے اپنے پیرس کے دورے کو یاد کرتا ہوں اور ہندوستان-فرانس تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آپ کے جذبے کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

ماریشس کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ، آپ کی دلی مبارکباد کے لیے شکریہ۔‘‘

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8401


(Release ID: 1949086) Visitor Counter : 113