امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوم  آزادی 2023 کے موقع پر 954 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا


ایک شخص کو بہادری کے لئے پریزیڈینٹس پولیس میڈل ( پی پی ایم جی ) سے نوازاگیا ۔ 229 افراد کو  بہادری کے لئے پولیس  میڈل پی ایم جی  سے نوازا  گیا۔ 52 افراد کوامتیازی  خدمات  کے لئے   پریزیڈنٹس  پولیس میڈل  پی پی ایم  سے نوازا گیا اور 642 افراد کو  غیر معمولی خدمات کے  لئے  پولیس میڈل  پی ایم سے نوازا گیا

Posted On: 14 AUG 2023 10:29AM by PIB Delhi

یوم آزادی  2023 کے موقع  پر کُل  954  پولیس اہلکاروں  پولیس  میڈل سے نوازا گیا۔  بہادری کے لئے  پریزیڈینٹس  پی پی ایم جی  سے سی پی آر ایف کے ایک اہلکار کو نوازا گیا۔ بہادری  کے پولیس میڈل  پی ایم جی 229 افراد کو دیا گیا ۔ امتیازی خدمات کے لئے    پریزیڈینٹس پولیس میڈل  82 افراد کو دیا گیا اور غیر معمولی خدمات کے لئے پولیس  پی ایم ، 642 افراد کو دیا گیا۔

بہادری کے  230  ایوارڈ  میں سے 125 میڈل بائیں  بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں  کو دئے گئے ۔ 71 افراد کا تعلق جموںوکشمیر خطے سے ہے اور 11 اہلکاروں کا تعلق شمال مشرقی خطے سے ہے، جنہیں  بہادری کے لئے یہ انعامات دئے گئے ۔جن اہلکاروںکو   بہادری ایوارڈ دئے گئے ان میں  سے  28  کا تعلق سی آرپی ایف ،33  کاتعلق مہاراشٹر ،55 کا تعلق جے اینڈ کے پولیس ، 24 کا تعلق  چھتیس گڑھ  ، 22 کا تعلق تلنگانہ اور 8  کا تعلق  آندھر ا پردیش سے ہے اور بقیہ لوگوں کا تعلق دیگر ریاستوں ومرکز  کے زیر  انتظام علاقوں اور  سی اے پی ایف سے ہے ۔

بہادری کے لئے    پریزیڈینٹس پولیس میڈل  پی پی ایم جی اور بہادری کے لئے  پولیس میڈل  پی ایم جی  ،  زندگی اور املاک بچانے میں یا  جرم کا  ارتکاب روکنے میں  یا مجرموں  کو گرفتار کرنے میں   خفیہ  طور پر بہادری کا اظہار کرنے پر دیا جاتا ہے۔ امتیازی خدمات  کا  پریزیڈینٹس پولیس  میڈل  پی پی ایم   پولیس خدمات میں  خصوصی امتیازی  خدمات اور  غیر معمولی خدمات  کے لئے پولیس میڈل  پی ایم   کسی گرانقدرخدمت کے لئے دیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ  اپنے فرض کی ادائیگی میں وسائل اور خودکو وقف کردینے   سے تعبیر ہے ۔

انعام  یافتگا  ن کی فہرست  مندرجہ ذیل ہے :

نمبر شمار

میڈل کا نام

افراد کی تعداد

فہرست

1

بہادری کے لئے    پریزیڈینٹس پولیس میڈل  پی پی ایم جی

01

فہرست -1

2

 بہادری کے لئے  پولیس میڈل  پی ایم جی 

229

فہرست-2

--3

امتیازی خدمات کے لئے  پریزیڈینٹس پولیس میڈل   

82

فہرست-3

4

غیر معمولی خدمات کے لئے    پولیس میڈل  پی پی ایم جی 

642

فہرست4

5

پولیس عملے کو دئے جانے والے میڈلس کی ریاست وار یا فورس کے مطابق

فہرست کے مطابق

فہرست-5

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تفصیلات www.mha.gov.in اور https://awards.gov.in. پر دستیاب ہیں۔

 

Click here to view List-I

Click here to view List -II

Click here to view List -III

Click here to view List -IV

Click here to view List-V

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-8316               


(Release ID: 1948421) Visitor Counter : 144