وزیراعظم کا دفتر

ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے وزیراعظم 6 اگست کو ملک بھر کے 508 ریلوےاسٹیشنوں کی تعمیر نو کے لئے  سنگ بنیاد رکھیں گے


ان ریلوے اسٹیشنوں کی  تعمیر نو امر ت بھارت  اسٹیشن اسکیم  کے تحت 24470 کروڑ روپے  سے زیادہ  کی لاگت سے کی جائے گی

شہر کے دونوں اطراف کو مناسب طریقے سے مربوط کرتے ہوئے اسٹیشنوں کو ‘سٹی سینٹرز’ کے طور پر تیار کرنے کے لئے  ماسٹر پلان تیار کئے جارہے ہیں

ریلوےاسٹیشن کے آس پاس کے شہر کی مجموعی شہری ترقی کے  تمام معاملات کا احاطہ کرنے والے ویژن کے مطابق مربوط نظریہ اختیار کیا جائےگا

اسٹیشن بلڈنگ کا ڈیزائن مقامی ثقافت وراثت اور  فن تعمیر کو ملحوظ رکھتے ہوئےتیار کیا  جائے گا

Posted On: 04 AUG 2023 2:21PM by PIB Delhi

ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی 6 اگست کو صبح 11 بجےویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ  ملک بھرمیں پھیلے ہوئے 508 ریلوےاسٹیشنوں کی تعمیر نو کے لئے  سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نے اکثر جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ  فراہم کرائے جانے پر زور دیا ہے۔اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ ریلوے  ملک  بھر کے عوام   کے لئے ٹرانسپورٹ کا ایک پسندیدہ طریقہ ہے،انہوں نے ریلو ے اسٹیشنوں پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس ویژن کی رہنمائی میں  ملک بھر کے 1309 اسٹیشنوں کی تعمیر نو کے لئے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس اسکیم کے ایک حصہ کے طور پر وزیراعظم  508 اسٹیشنوں کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام 24470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کیا جائے گا۔ شہر کے دونوں اطراف کو دونوں مناسب طریقے سے مربوط کرتے ہوئے  ان اسٹیشنوں کو ‘سٹی سینٹرز’ کے طور پر تیار کرنے کے لئے  ماسٹر پلان تیار کئے جارہے ہیں۔یہ  مربوط نظریہ ریلوےاسٹیشن کے آس پاس کے شہر کی مجموعی شہری ترقی کے  تمام معاملات کا احاطہ کرنے والے ویژن کے مطابق  ہے۔

یہ 508 اسٹیشن 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پھیلے ہیں۔ ان میں سے اترپردیش میں 55  اور راجستھان میں  بھی 55 ، بہار میں 49، مہاراشٹر میں44، مغربی بنگال میں 37، مدھیہ پردیش میں 34،آسام میں 32، اوڈیشہ میں 25،پنجاب میں 22،گجرات میں21 اور تلنگانہ میں بھی 21، جھارکھنڈ میں 20،آندھرا پردیش میں 18 اور تمل ناڈو میں بھی 18 ، ہریانہ میں 15اور کرناٹک میں 13 اسٹیشن شامل ہیں۔

اسٹیشنوں  کی تعمیر نو میں اچھی طرح ڈیزائن کئے گئے ٹریفک سرکولیشن ، انٹر -موڈل انٹی گریشن اور مسافروں کی رہنمائی کے لئے اچھے ڈیزائن کئے گئے سائن بورڈ  اور نشانات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔اسٹیشن کی عمارت کے نشانات پر  مقامی ثقافت ،وراثت او رفن تعمیر  کی چھاپ نمایاں ہوگی۔

*******

ش ح۔ ا گ ۔ ج

Uno7961



(Release ID: 1945754) Visitor Counter : 149