وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم ان ’ویروں‘ کو خراج عقیدت پیش کرے گی جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں


گاؤں سے قومی سطح پر ملک گیر جن بھاگیداری پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا

گرام پنچایتوں میں شلافلکم (یادگاری تختیوں)کی تنصیب کی جائے گی

امرت واٹِکا کے لیے ملک کے مختلف کونوں سے جمع کی گئی مٹی کو امرت کلش یاترا کے دوران دہلی لایا جائے گا

Posted On: 03 AUG 2023 7:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی نے حال ہی میں اپنی من کی بات نشریے کے دوران ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم کا اعلان کیا۔ اس مہم کا مقصد ان بہادر مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ مہم میں بہادروں (ویروں) کو یاد کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کی یاد میں شلافلک (یادگاری تختیاں) گرام پنچایتوں میں، امرت سرووروں کے قریب نصب کی جائیں گی۔ یہ معلومات اطلاعات و نشریات اور ٹیلی مواصلات کے محکمہ کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا ؛  سکریٹری، ثقافت جناب گووند موہن اور سکریٹری، نوجوانوں کے امور، محترمہ  میتا راجیولوچن کے ذریعہ آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فراہم کی گئی ۔ اس موقع پر پرسار بھارتی کے سی ای او شری گورو دویدی بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014FVL.jpg

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب اپوروا چندرا نے کہا کہ میری ماٹی میرا دیش آزادی کا امرت مہوتسو کا اختتامی پروگرام ہوگا جو دراصل بھارت کی آزادی کے 75 برسوں کی تکمیل کا جشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس منعقد کی گئی ملک گیر مہم ’ہر گھر ترنگا‘ ایک شاندار کامیابی تھی اور اس سال آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ایک مزید پرجوش پروگرام ’میری ماٹی میرا دیش‘ شروع کیا جا رہا ہے۔ جناب اپوروا چندرا نے وضاحت کی کہ بہادروں کو خراج تحسین کے طور پر شلافلک کو نصب کرنا، مٹی کا نمن اور ویروں  کا وندن ’میری ماٹی میرا دیش ‘ مہم کے کلیدی اجزاء ہیں۔ اس سال ’ہر گھر ترنگا ‘ مہم بھی منعقد کی جائے گا لیکن ’میری ماٹی میرا دیش‘ کے ایک اہم جزو کے طور پر ۔ محترم سکریٹری نے مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اسے ملک کے کونے کونے تک پہنچانے میں میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

سکریٹری، ثقافت، جناب گووِند موہن نے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ اس مہم میں مجاہدین آزادی اور سیکورٹی فورسز کے لیے وقف شلا فلک کی تنصیب کے ساتھ ساتھ پنچ پرن عہد، وسودھا وندن، ویروں  کا وندن جیسے پروگرام پیش کیے جائیں گے جو ہمارے بہادروں  کی قربانیوں کی تعظیم کرتے ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں میں مواضعات، پنچایت، بلاک، قصبہ، شہر، میونسپلٹی وغیرہ کے مقامی بہادروں کی قربانی کے جذبے کو سلام عقیدت پیش کرنے والی شلا فلکم یا یادگاری تختیاں لگائی جائیں گی۔ جنہوں نے اس خطے سے تعلق رکھنے والی قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ان لوگوں کے ناموں کے ساتھ ساتھ اس میں وزیر اعظم کا پیغام بھی شامل ہوگا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SD2W.jpg

جناب گووِند موہن نے کہا کہ یہ مہم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا اختتامی پروگرام ہے، جس کا آغاز 12 مارچ 2021 کو ہوا تھا، اور اس نے پورے بھارت میں 2 لاکھ سے زائد پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ وسیع پیمانے پر عوامی شرکت (جن بھاگیداری) کا مشاہدہ کیا ہے۔ 9 سے 30 اگست، 2023 تک، ’میری ماٹی  میرا دیش‘ مہم میں مقامی شہری اداروں کے ساتھ ساتھ ریاستی اور قومی سطح پر گاؤں، اور بلاک کی سطح پر پروگرام شامل ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035PQZ.jpg

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ’امرت کلش یاترا‘ نکالی جائے گی، جس میں دہلی میں ’امرت واٹِکا‘ بنانے کے لیے 7500 کلشوں میں ملک کے کونے کونے سے مٹی لائی جائے گی۔ یہ امرت واٹیکا  ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے عزم کی علامت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CBP3.jpg

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے، ثقافت کے سکریٹری نے کہا کہ عوامی شراکت داری (جن بھاگیداری) کی حوصلہ افزائی کے لیے، ایک ویب سائٹ، https://merimaatimeradesh.gov.in،لانچ کی گئی ہے، جہاں لوگ مٹی یا مٹی کا دیپ ہاتھ میں لیے ہوئے سیلفیاں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، وہ پنچ پرن کا عہد لیں گے ،جس میں  بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے، غلامی کی ذہنیت کو ختم کرنے، اپنے شاندار ورثے پر فخر کرنے، اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے، شہری ہونے کے ناطے فرائض کو پورا کرنے، اور ان لوگوں کا احترام کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ان لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں۔  ایک مرتبہ عہد لینے کے بعد، شرکت کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ گذشتہ برس ،’’ہر گھر ترنگا‘‘ پروگرام، سب کی شرکت کی وجہ سے ایک شاندار کامیابی ثابت ہوا۔ اس سال بھی ہر گھر ترنگا 13 سے 15 اگست 2023 کے درمیان منایا جائے گا۔ بھارتی افراد ہر جگہ قومی پرچم لہرا سکتے ہیں، ترنگا کے ساتھ سیلفی کلک کر سکتے ہیں اور ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ (harghartiranga.com

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ میتا راجیولوچن نے بتایا کہ ملک گیر مہم کی تفصیلات https://yuva.gov.in/meri_maati_mera_desh پورٹل سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس پورٹل میں نہ صرف میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہوں گی بلکہ نوجوان اس ویب سائٹ پر سیلفیاں اور پودے لگانے جیسی اپنی سرگرمیاں اپ لوڈ کرکے اس پورٹل کے ذریعے مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور اپنے ارد گرد لوگوں کو ہمارے بہادروں اور مادر وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک گیر کوششوں میں شامل کریں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)، پرسار بھارتی جناب گورو دویدی نے پرسار بھارتی کے آکاشوانی، دوردرشن اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعہ میری ماٹی  میرا دیش مہم کی میڈیا کوریج کی تفصیلات بتائیں۔

’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم 9 اگست کو شروع ہوگی، جس میں 15 اگست 2023 کو یوم آزادی تک طے شدہ پروگرام ہوں گے۔ اس کے بعد کی تقریبات 16 اگست 2023 سے بلاک، میونسپلٹی/کارپوریشن اور ریاستی سطح پر ہوں گی۔ اختتامی تقریب نئی دہلی میں 30 اگست 2023 کو کرتویہ پتھ   پر معززین کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6840


(Release ID: 1945607) Visitor Counter : 346