وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہند–چین سرحدسے متصل تمام گاوؤں تک سرکار فری-ڈِش  مہیا کرائے گی، آکاش وانی کی رسائی میں  بھی بہتری لائے گی:جناب انوراگ ٹھاکر


سرکار دور دراز کے گاوؤں میں موبائل کنکٹی ویٹی کو بہتربنانے پر کام کررہی ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

جناب ٹھاکر نے لداخ کے کرزوک گاوؤں میں آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ رات گزاری

Posted On: 13 JUL 2023 4:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے اعلان کیا ہے کہ وزارت ہند-چین سرحد پر گاؤں و دوردراز کے علاقوں میں مفت دوردرشن  ڈی ٹی ایچ کنکشن کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں کے مکینوں کے لئے بہتر موبائل کنکٹی ویٹی جلد ہی یقینی بنائی جائے گی اور سرکار اِن خطوں میں بہتر مجموعی کنکٹی ویٹی کو یقینی بنانے کے لئے عہد بند ہے۔

وزیر موصوع نے لیہہ سے تقریباً 211کلو میٹر دور لداخ کے کرزوک گاؤں میں دیہی شہریوں کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔

غور طلب ہے کہ ڈی ڈی ’’فری ڈِش‘‘کے پلیٹ کے توسط سے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک رسائی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے سرکار نے سرحدی علاقوں کے گاؤں میں 1.5لاکھ مفت فری ڈِش کنکشن تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ سرکار سرحدی گاؤں کی ترقی کے لئے عہد بند ہے، جناب ٹھاکر نے مقامی دیہی افراد کو یقینی دہانی کرائی کہ بہتر ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی اور سڑک کنکٹی ویٹی ، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے ، کھیل کے بنیادی ڈھانچے اوربہتر جل جیون مشن کے اُن کے مطالبات کو بھی ترجیحی بنیاد  پر لاگو کیا جائے گا۔

سرکار کے متحرک گاؤں پروگرام کے حصے کی شکل میں مرکزی وزیر نے لیہہ –لداخ کے تین روزہ دورے کا آغاز کیا ہے، جس کے دوران وہ کرزوک گاؤں میں ٹھہرے، مرکز ؍ریاستی سرکار کی اسکیموں اور تقسیم کے جائزے کے لئے یوٹی اور ضلع حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔اس کے ساتھ ہی کرزوک گاؤں میں ہی کھیل  سازوسامان کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا۔ ہند–چین سرحد پر سمندر سے تقریباً 15000فٹ بلندی پر واقع کرزوک پلاٹون پوسٹ پر انہوں نے آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے بات چیت کی۔

سرکار کی مختلف اسکیموں اور پروجیکٹوں کی رسائی کا جائزہ لینے اور ہند-چین سرحد پر دور دراز کے سرحدی گاؤں میں آباد لوگوں کے سامنے آنے والے چیلنجوں کا براہ راست احساس کرنے کے مقصد سے وزیر موصوف نے مقامی دیہی افراد اور انتظامیہ کے افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔

افسران اور مقامی نمائندوں کی ایک ٹیم کے ساتھ وزیر موصوف  جناب انوراگ ٹھاکر نےکھرناک اور سامد گاؤں میں مقامی باشندوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور  ان کی تشویش اور خواہشات سے واقفیت حاصل کی۔ کھرناک  میں انہوں نے دادھ کھرناک قومی شاہراہ کو جوڑنے والی پی ایم جی ایس وائی روڈ کا افتتاح بھی کیا۔

وزیر موصوف نے سولر توانائی، پینے کے پانی، 32خاندانوں کے لئے رہائش، سائیکلنگ ٹریک، آرٹیفیشل جھیل اور سیاحتی سبسڈی سے متعلق ایشوز پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ سرحدی تحفظ، سڑکوں کی ترقی، موبائل ٹاورز، جنگلاتی زندگی، خانہ بدوشوں کو ایک علاقوں میں آباد کرنا سمیت دیگر ایشوز کو اس متحرک گاؤں پروگرام میں شامل کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے ساتھ اپنی  بات چیت کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ یوٹی کی تشکیل کے بعد لداخ میں بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔جیسے براہ راست مالی مدد، 24گھنٹے بجلی، سولر پلانٹوں کا قیام، 21000کروڑ روپے کا الٹرا میگا سولر پلانٹ، روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ اور لیہہ میں 375 موبائل ٹاوروں کی منظوری۔

اس کے علاوہ وزیر موصوف نے کہا کہ چانگ تھانگ خطے کے دور دراز علاقے سے ہر گھر کو جل جیون مشن (جے جے ایم)کے توسط سے پانی کی سپلائی مہیا کی گئی۔

جناب ٹھاکر نے مستقبل کی پہل کی اسکیموں کی بھی نقاب کشائی کی، جس سے چانگ تھانگ اور آس پاس کے گاؤں کی ترقی کی رفتار بڑھ جائے گی۔ان پہلوں میں بہتر کنکٹی ویٹی کے لئے بنیادی ڈھانچے کو جدید کرنا اور خطے کی قدرتی خوبصورتی کا فائدہ اٹھانے کے لئے ماحولیاتی سیاحت کو بڑھاوا دینا شامل ہے۔وزیر موصوف نے دیہی افراد کو یقینی دہانی کرائی کہ سرکار ان اسکیموں کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لئے تمام ضروری مدد اور وسائل مہیا کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مودی سرکار کی ٹھوس کوشش سے چانگ تھانگ میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

پوگا رہائشی اسکول کے اپنے دورے کے دوران جناب ٹھاکر نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور پورے جوش کے ساتھ والی بال نمائشی میچ میں بھی حصہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور کھیل محکمے نے کھیل کے سازو سامان اور کِٹ طلباء میں تقسیم کئے۔ کرزوک کے اسکول میں بھی  کھیل کے سازو سامان تقسیم کئے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر موصوف نے سیل فون؍موبائل کی روشنی میں ٹیبل ٹینس بھی کھیلی۔

چومور میں انہوں نے جوانوں سے بات چیت کی اور دیہی باشندوں سے خاص طور سے سڑک کنکٹی ویٹی، مواصلات، جے جے ایم سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی۔پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکیٹو انجینئر نے وزیر موصوف کو باخبر کیا کہ گاؤں کے لئے 7کلومیٹر کا راستہ پہلے سے ہی تجویز میں شامل ہے اور ڈی پی آر تیار ہے۔

اس کے علاوہ 37ویں آئی ٹی بی پی پوسٹ کے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے سرحد پر تعینات فورسز کے لئے بہتر لڑاکو پہناوا ، ہتھیار، میک اِ ن انڈیا پہل اور پنشن وغیرہ جیسی تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سرکار کے ذریعے اٹھائے گئے اصلاحی اقدامات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

متحرک گاؤں چانگ تھانگ کا دورہ دیہی کمیونٹی کو بااختیار بنانے ، ان کی زندگی کی سطح کو اوپر اٹھانےاور خطے میں پائیدار ترقی کو بڑھاوا دینے کی سمت میں ایک اہم قدم کی علامت ہے۔ وقف کوششوں اور تعاون پر مبنی نظریے کے ساتھ سرکار کا ہدف متحرک اور خود کفیل گاؤں تعمیر ہے، جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6993)


(Release ID: 1939281) Visitor Counter : 124