امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے امور کے محکمے نے خوردہ قیمت میں اضافے کو روکنے کے لیے بڑے کھپت مراکز میں تقسیم کے مقصد سے آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر سے ٹماٹروں کی خریداری کی ہدایت کی ہے


دہلی-این سی آر خطہ سمیت تشویش کے مقامات پر صارفین کو رعایتی قیمتوں پر ٹماٹر تقسیم کیا جائے گا

نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن منڈیوں سے ٹماٹر خریدے گی

Posted On: 12 JUL 2023 12:46PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے نے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن (نیفیڈ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن(این سی سی ایف) کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر کی منڈیوں سے فوری طور پر ٹماٹر خریدیں تاکہ بڑے کھپت کے مراکز میں بیک وقت  اس کی تقسیم کی جاسکے جہاں خوردہ قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پچھلے ایک مہینے میں ٹماٹر کا اسٹاک اس ہفتے جمعہ تک دہلی-این سی آر خطے کے صارفین کو رعایتی قیمتوں پر خوردہ دکانوں کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔

 سپلائی  کے لیے ہدف بنائے گئے مراکز کی شناخت ان مراکز میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خوردہ قیمتوں میں مطلق اضافے کی بنیاد پر کی گئی ہے جہاں مروجہ قیمتیں آل انڈیا اوسط سے زیادہ ہیں۔ ان ریاستوں میں کلیدی کھپت کے مراکز جن میں شناخت شدہ مراکز کا زیادہ ارتکاز ہے،  اقدامات  کے لیے مزید منتخب کیے گئے ہیں۔

ٹماٹر بھارت کی تقریباً تمام ریاستوں میں پیدا ہوتا ہے، اگرچہ یہ مختلف ریاستوں میں  مختلف مقدار میں ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ پیداوار ہندوستان کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں ہے، جو ہندوستان کی تمام پیداوار کا 56فیصد-58فیصد حصہ رکھتی ہے۔ جنوبی اور مغربی علاقے فاضل  ذخیرہ رکھنے والی ریاستوں کی حیثیت  سے پیداوار کے موسموں کے لحاظ سے دوسری منڈیوں کو خوراک فراہم کرتے ہیں۔ پیداوار کے موسم بھی مختلف علاقوں میں مختلف ہوتے ہیں۔  فصل کی کٹائی  کے عروج   کا موسم دسمبر سے فروری تک ہوتا ہے۔ جولائی-اگست اور اکتوبر-نومبر کے دورانیے عام طور پر ٹماٹر کے لیے کمزور پیداوار کے مہینے ہوتے ہیں۔ جولائی مانسون کے موسم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، تقسیم سے متعلق مزید چیلنجز اور نقل و حمل  کے مرحلے میں ہونے والے نقصانات میں اضافہ کرتا ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے اور کٹائی کے موسموں کا چکر اور تمام خطوں میں فرق بنیادی طور پر ٹماٹر کی قیمتوں کے موسم کے لیے ذمہ دار ہیں۔ عام قیمتوں کے موسمی حالات کے علاوہ، سپلائی چین میں عارضی رکاوٹیں اور موسم کی خراب صورتحال وغیرہ کی وجہ سے فصلوں کو نقصان اکثر قیمتوں میں اچانک اضافے کا باعث بنتا ہے۔

فی الحال، گجرات، مدھیہ پردیش اور کچھ دیگر ریاستوں کے بازاروں میں آنے والی سپلائی زیادہ تر مہاراشٹرا، خاص طور پر ستارا، نارائنگاؤں، اور ناسک سے ہے جو اس مہینے کے آخر تک جاری رہنے کی امید ہے۔ آندھرا پردیش میں مدناپلے (چتور) میں بھی مناسب مقدار میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی-این سی آر میں آمد بنیادی طور پر ہماچل پردیش سے ہے اور کچھ مقدار کرناٹک کے کولار سے آتی ہے۔

ناسک ضلع سے جلد ہی نئی فصل کی آمد متوقع ہے۔ مزید برآں، اگست میں نارائنگاؤں اور اورنگ آباد پٹی سے اضافی سپلائی آنے کی امید ہے۔ مدھیہ پردیش کی آمد بھی شروع ہونے کی امید ہے۔ اس کے مطابق، مستقبل قریب میں قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6956


(Release ID: 1938879) Visitor Counter : 158