وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے دھولے میں حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا


پی ایم این آر ایف کی طرف سے معاوضے کی رقم کا اعلان

Posted On: 04 JUL 2023 9:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے دھولے میں ایک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نےپردھان منتری قومی راحت فنڈ( پی ایم این آر ایف ) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ  روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کااعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛

’’دھولے، مہاراشٹر میں ہونے والا حادثہ افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا۔ پردھان منتری قومی راحت فنڈ کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمی ہونے والے ہر فرد کو50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  PM @narendramodi‘‘

*************

 ( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6763



(Release ID: 1937408) Visitor Counter : 90