نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ہندوستان کی ڈوپنگ مخالف قومی ایجنسی (  ناڈا    انڈیا) نے آج نئی دہلی میں جنوبی ایشیا  علاقائی ڈوپنگ مخالف تنظیم (ایس اے آر اے ڈی او) کے ساتھ  ایک مفاہمت  نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے


ایم او یو کا مقصد کھیل میں اینٹی ڈوپنگ میں علاقائی تعاون کوفروغ دینا ہے

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن میں ہندوستان  کی بڑھتی ہوئی شراکت داری سے اینٹی  ڈوپنگ تحریک کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کی آمادگی اور مضبوط ارادے کا پتہ چلتا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 03 JUL 2023 3:47PM by PIB Delhi

ناڈا انڈیا نے آج نئی دہلی میں ناڈا انڈیا - ساراڈو تعاون میٹنگ میں ساراڈو کے ساتھ  جس میں  بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کی اینٹی ڈوپنگ تنظیمیں شامل ہیں،  حکومت ہند کےنوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سکریٹری (کھیل) محترمہ سجاتا چترویدی  ساراڈو سیکریٹریٹ اور بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے رکن ممالک کے نمائندوں  کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

ایم او یو کا مقصد کھیلوں میں اینٹی ڈوپنگ کے کام میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری اور کامیابیوں اور کھیلوں کے صاف ستھرےمقابلے کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور عالمی انسداد ڈوپنگ مہم میں نمایاں تعاون کرنے کی ذمہ داری اٹھانے کی ہندوستان کی خواہش کو  اجاگرکیا۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ’’جناب نریندر مودی کا خواب ہے کہ ہندوستان آنے والے سالوں میں کھیلوں کا پاور ہاؤس  بن جائے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ’’اعلیٰ معیار کی تربیت، قابل رسائی اور بہتر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے پر ہماری بڑھتی ہوئی توجہ، مقابلوں اور تربیتی کیمپوں کے ذریعے تمام کھیلوں کے مواقع میں اضافہ اور کھیلوں میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کی کوششوں کو مرکزی دھارے میں لانا عالمی سطح پر کھیلوں کی ترقی میں تعاون کرنے کے ہندوستان کے ارادے اور عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے‘‘۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان فرق کو دور کرنے اور ایشیائی خطے میں اپنے دوستوں کے لیے اقتصادی اور سماجی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک پل کے طور پر کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FNB7.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی حصے داری عالمی سطح پر اینٹی ڈوپنگ تحریک کو آگے بڑھانے اور اینٹی ڈوپنگ اقدامات کو مضبوط کرنے کے لئے مسلسل عزم کے لئے ہندوستان کی آمادگی اور مضبوط ارادے کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چونکہ ہندوستان اس وقت جی20 کی صدارت پر فائز ہے، ہندوستان ایشیائی خطے کے خدشات اور نقطہ نظر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقائی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا جو تعاون کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک بااختیار نقطہ نظر کے ساتھ خطے کو ترقی دینے اور ابھرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے ناڈا انڈیا اور ساراڈو کو اینٹی ڈوپنگ ڈومین میں ہندوستان کے لیے اپنی نوعیت کے اس پہلے مفاہمت نامے کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے اختتام کیا اور خطے کے اراکین کو کھیلوں کی ترقی میں دیگر توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں میں تعاون کرنے اور ایشیائی خطے میں علاقائی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی دعوت دی۔

مرکزی وزیر نے ساراڈو کے رکن ممالک سے اپیل کی  کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور جنگی بنیادوں پر کھیل کے میدان میں اینٹی ڈوپنگ اقدامات اٹھانے کے لیے مل کر کام کریں۔

محترمہ ریتو سین، ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، ناڈا انڈیا اور جناب محمد ماہید شریف، ڈائریکٹر جنرل، ساراڈو نے اپنی تنظیموں کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ پروجیکٹ پلان اور تعاون کے شعبوں کے ذریعے مفاہمت نامے کا مقصد تین سال کی مدت میں درج ذیل مقاصد کو پورا کرنا ہے۔

  1. جنوبی ایشیا میں   ڈوپنگ مخالف تعلیم اور روک تھام کا پروگرام تیار کرنا؛
  2. نمونے جمع کرنے والے اہلکاروں، اساتذہ اور دیگر اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن کے اہلکاروں کی تربیت اور اعلیٰ ہنرمندی
  3. اینٹی ڈوپنگ تعلیم اور روک تھام پر کورسز، سیمینارز، ورکشاپس، ریسرچ اور ایکسچینج ٹور کا انعقاد؛
  4. انسداد ڈوپنگ تعلیم اور روک تھام سے متعلق ایجوکیشن آفیسرز، پروگرام مینیجرز، ٹرینرز، اساتذہ اور ماہرین  کا ایک دوسرے ملک میں آناجانا ؛
  5. اینٹی ڈوپنگ تعلیمی سرگرمیوں کی حمایت اور ماہرین کی خدمات کا تبادلہ؛ اور
  6. اینٹی ڈوپنگ تعلیمی لٹریچر تیار کرنا

محترمہ سوجاتا چترویدی، سکریٹری (کھیل)، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند، جناب کازوہیرو حیاشی، ڈائریکٹر، ایشیا/اوشینیا آفس، واڈا، محترمہ ریتو سین، ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، ناڈا انڈیا اور جناب  محمد ماہید شریف، ڈائریکٹر جنرل، ساراڈو نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔

افتتاحی سیشن کے بعد ناڈا انڈیا اور ساراڈو کے ممبران کے درمیان پہلی پروجیکٹ پلان میٹنگ ہوئی جہاں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن پلان تیار کرنے کے مقصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناڈا انڈیا کی ٹیم نے پروجیکٹ پلان، تعاون کے شعبوں، نفاذ کی حکمت عملی، نتائج کی نگرانی کے طریقہ کار اور ناڈا انڈیا کے اینٹی ڈوپنگ تعلیمی اقدامات اور وسائل کا جائزہ پیش کیا۔ بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے رکن ممالک کے نمائندوں نے بھی اپنے ممالک میں اینٹی ڈوپنگ کا جائزہ پیش کیا۔

 

************

ش ح۔اک       ۔ م  ص

 (U:  6730 )



(Release ID: 1937194) Visitor Counter : 106