وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بلڈھانا، مہاراشٹر میں پیش آئے بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا
پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا
Posted On:
01 JUL 2023 10:22AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بلڈھانا، مہاراشٹر میں پیش آئے ایک بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے اور مجروحین کو 50000 روپئے کے بقدر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’بلڈھانا، مہاراشٹر میں ایک المناک بس حادثے پر ازحد غمزدہ ہوں۔ میرے احساسات اور دعائیں محلوکین کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ تعاون فراہم کر رہی ہے۔‘‘
’’بلڈھانا میں ہوئے بس حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6663
(Release ID: 1936630)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam