وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی
دونوں قائدین نے باہمی، علاقائی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارتکاری کے لیے اپنی اپیل دوہرائی
Posted On:
30 JUN 2023 7:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں قائدین نے امدادِ باہمی سے متعلق ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے علاقائی و عالمی موضوعات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔
صدر پوتن نے وزیر اعظم کو روس میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں بتایا۔
یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران، وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارتکاری کے لیے اپنی اپیل دوہرائی۔
دونوں قائدین نے رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6650
(Release ID: 1936502)
Visitor Counter : 149
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam