وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم جولائی کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے


وزیراعظم  سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کریں گے

وزیراعظم مودی شہڈول ضلع  کے  پاکریا گاؤں جائیں گے  اور گاؤں میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ  بات چیت کریں گے

وزیراعظم ریاست بھر میں تقریباً 3.57 کروڑ مستفدین کے لئے آیوش مان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کریں گے

وزیراعظم  گونڈوانا کی سولہویں صدی کی جرات مند ملکہ رانی  درگاوتی  کی عزت افزائی کریں گے

Posted On: 30 JUN 2023 2:05PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم جولائی   2023 کو مدھیہ پردیش  کا دورہ کریں گے۔

تقریباً ساڑھے تین بجے وزیراعظم شہڈول میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں وہ قومی سکل سیل انیمیا کے خاتمے کا آغاز کریں گے وہ مستفدین کو  سکل سیل جنیٹک اسٹیٹس کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔

 اس مشن کا مقصد  خاص کر قبائلی آبادی میں سکل سیل کی بیماری سے پیدا ہونے والے صحت کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ اس کا آغاز حکومت کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے 2047 تک  صحت کے عوامی مسئلے کے طو رپر سکل سیل بیماری کو ختم کیا جاسکے۔ قومی سکل سیل انیمیا  کے خاتمے کے مشن  کا مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کیا گیا تھا ۔ یہ  ملک بھر کی 17 توجہ  والی ریاستوں کے 278 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا ۔ ان ریاستوں میں گجرات ، مہاراشٹر، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ،  مغربی بنگال ، اوڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کرناٹک  ، آسام ، اترپردیش ، کیرالہ ، بہار اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی مدھیہ پردیش میں تقریباً 3.57 کروڑ  آیوش مان بھارت  پردھا  ن منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی  - پی ایم جے اے وائی) کارڈ کی تقسیم کا بھی آغاز کریں گے۔  آیوش مان کارڈز کی تقسیم کا اہتمام ریاست بھر کے شہری اداروں ، گرام پنچایتوں اور ترقیات بلاکس کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ آیوش مان کارڈ ز کی تقسیم کی مہم  ہر مستفید ہونے والے شخص تک پہنچنے کے وزیراعظم کے ویژن کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے تاکہ فلاحی اسکیموں کی سو فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

 پروگرام کے دوران وزیراعظم رانی درگا وتی کی عزت افزائی کریں گے جو وسطی 16ویں صدی میں گونڈوانا کی حکمراں ملکہ تھیں۔ انہیں  ایک بہادر، نڈر  اور جرات مند واریئر  کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے مغلوں کے خلاف  لڑائی لڑی۔

ایک منفرد پہل کے طور پر  وزیراعظم شام تقریباً پانچ بجے شہڈول ضلع کے پاکریا گاؤں کا دورہ کریں   گے  اور قبائلی برادری کے رہنماؤں، سیلف ہیلپ گروپس، پی ای ایس اے [پنچایتوں (شیڈولڈ ایریاز میں توسیع) ایکٹ، 1996] کمیٹیوں کے رہنماؤں اور گاؤں کے فٹ بال کلب کے کپتانوں سے بات چیت کریں گے۔

*****

ش ح۔ ح ا ۔ ج

Uno6633


(Release ID: 1936368) Visitor Counter : 107