وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

امریکہ میں بھارتی برادری کے اراکین کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

Posted On: 24 JUN 2023 7:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 جون 2023 کو واشنگٹن ڈی سی میں واقع رونالڈ ریگن سینٹر میں بھارتی برادری کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔

اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے اراکین کو امریکہ میں اپنے متعلقہ میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی اور انہیں امرت کال کے دوران بھارت کی ترقی میں تعاون دینے کے لیے مدعو کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت-امریکہ تعلقات میں ایک غیر معمولی کردار ادا کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل کے باہمی شراکت داری کے شعبوں کو اجاگر کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6450


(Release ID: 1934935) Visitor Counter : 136