شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈجی یاترا ایپ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی


ڈجی یاترا کا استعمال کرکے سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد 20 جون 2023 تک 1.74 ملین تک پہنچ گئی

وارانسی میں اس سہولت کا استعمال کرنے والے مسافرین کی فیصد سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد وجے واڑا کا نمبر آتا ہے

Posted On: 22 JUN 2023 2:55PM by PIB Delhi

اس ہفتے اپنے موبائل فون پر ڈجی یاترا ایپلی کیشن انسٹال کرنے والے مسافرین کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی ہے۔ شہری ہوابازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ یکم دسمبر 2022 کو اس کے افتتاح کے بعد سے 1.746 ملین لوگوں نے اس سہولت کا استعمال کیا ہے۔

20 جون 2023 تک ڈجی یاترا ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد:

ڈجی یاترا ایپ انسٹال کرنے والے

 

 

 

ایپ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد

1,020 K

K=1,000

 

اینڈروئڈ:

866 K

ایپ ریٹنگ:

4.1

آئی او ایس:

154 K

ایپ ریٹنگ:

4.1

 

سہولت کے آغاز سے لے کر ہوائی اڈے کے لحاظ سے یوزر ڈاٹا:

ایئرپورٹ کا نام

20 جون 2023 تک مجموعی ڈی وائی پی اے ایکس

گذشتہ 7 دنوں میں ڈجی یاترا کو اپنانے  کی اوسط فیصد

دہلی

648,359

19.00%

بنگلورو

503,802

14.30%

وارانسی

225,847

76.40%

وجے واڑا

46,668

62.20%

کولکاتا

180,361

18.70%

پونے

104,133

23.20%

حیدرآباد

37,133

4.70%

کل میزان ڈی وائی پی اے ایکس

1,746,303

 

ڈجی یاترا شروعات میں دسمبر 2022 میں تین ہوائی اڈوں- نئی دہلی، بنگلورو اور وارانسی میں شروع کی گئی تھی، بعد ازاں اپریل 2023 میں وجے واڑا، کولکاتا، حیدرآباد اور پونے میں شروع کی گئی۔ یکم اپریل 2023 سے سبھی سات ہوائی اڈوں پر ڈجی یاترا ایپ کو مسافرین کے ذریعہ اختیار کیے جانے سے متعلق تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ہوائی اڈے کا نام

مجموعی ہوائی اڈا پی اے ایکس

یکم اپریل 2023 سے 20 جون 2023 تک مجموعی ڈی وائی پی اے ایکس

شروعات سے ڈی وائی پی اے ایکس اختیارکاری کی فیصد

گذشتہ 7 دنوں کی اوسط ڈجی یاترا اختیارکاری کی فیصد

وجے واڑا

91,313

46,668

51.11%

62.20%

پونے

875,091

104,133

11.90%

23.20%

کولکاتا

1,675,315

180,361

10.77%

18.70%

وارانسی

269,237

152,585

56.67%

76.40%

دہلی

4,803,358

465,591

9.69%

19.00%

حیدرآباد

2,081,400

37,133

1.78%

4.70%

بنگلورو

2,957,547

313,464

10.60%

14.30%

ڈجی یاترا چہرے کی بایومیٹرک تصدیق تکنالوجی کا استعمال کرکے بایومیٹرک بورڈنگ نظام کے لیے شہری ہوابازی کی وزارت کی ایک پہل ہے۔ اس کا مقصد ہوائی اڈوں پر مسافرین کو آسان اور بلارکاوٹ خدمات کا تجربہ فراہم کرانا ہے۔ اس کا اہم مقصد متعدد ٹچ پوائنٹس پر ٹکٹوں اور آئی ڈی کی مینووَل تصدیق کی ضرورت کو ختم کرکے اور ڈجیٹل فریم ورک کا استعمال کرکے موجودہ بنیادی ڈھانچے کے توسط سے بہتر تھرو پٹ حاصل کرکے سفر کے خوشگوار تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔

ڈجی یاترا کے عمل میں، مسافرین کی ذاتی شناخت  کے قابل جانکاری (پی آئی آئی) ڈاٹا کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔ مسافرین کے سبھی ڈاٹا کو اینکرپٹ کیا جاتا ہے اور مسافرین کے اسمارٹ فون کے والیٹ میں اسٹور کیا جاتا ہے اور سفر کے آغاز کے اصل ہوائی اڈے کے ساتھ مختصر مدت کے لیے ساجھا کیا جاتا ہے، جہاں مسافر کی ڈجی یاترا آئی ڈی کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرواز کے 24 گھنٹوں کے اندر سسٹم سے ڈاٹا ہٹا دیا جاتا ہے۔ ڈاٹا صرف اصل ہوائی اڈے پر راست طور پر مسافرین کے ذریعہ ساجھا کیا جاتا ہے اور وہ بھی صرف تبھی جب وہ سفر کرتے ہیں۔ ڈاٹا کا استعمال کسی اور کے ذریعہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ اینکرپٹڈ ہے اور اسے کسی بھی اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ساجھا نہیں کیا جا سکتا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6395


(Release ID: 1934611) Visitor Counter : 140