وزیراعظم کا دفتر
یوگا- 2023کے 9ویں بین الاقوامی دن پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
Posted On:
21 JUN 2023 11:30PM by PIB Delhi
عزت مآب، جناب کسابا کوروسی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ،
عزت مآب، محترمہ امینہ محمد، اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل،
عزت مآب، ایرک ایڈمز، نیویارک کے میئر،
اور دنیا بھر سے میرے پیارے دوستو،
نمسکار!
دوستو،
اس اچھی صبح، ہم یہاں اقوام متحدہ میں جمع ہیں۔
پوری انسانیت کے اجتماع کے مقام پر! نیویارک کے اس شاندار شہر میں! میں جانتا ہوں، آپ میں سے بہت سے لوگ دور سے آئے ہیں۔ آپ میں سے اکثر سورج نکلنے سے پہلے جاگےہیں، اور یہاں آنے کی کوشش کی ہے۔
میں آپ سب کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اور، میں آنے کے لئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں!
دوستو،
مجھے بتایا گیا ہے کہ آج یہاں تقریباً ہر قومیت کی نمائندگی موجود ہے۔ اور، ہم سب کو اکٹھا کرنے کا کیا ہی حیرت انگیز سبب ہے - یوگا!
یوگا کا مطلب ہے - متحد ہونا۔ لہذا، آپ کا اکٹھا ہونا یوگا کی ایک اور شکل کا اظہار ہے۔ مجھے یاد ہے، تقریباً نو سال پہلے، یہیں اقوام متحدہ میں، مجھے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کی تجویز پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
اس وقت اس خیال کی حمایت کے لیے پوری دنیا کو اکٹھا دیکھنا بہت اچھا تھا۔ میں نے ابھی اقوام متحدہ کے بہادر امن کے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 2015 میں، میں نے اقوام متحدہ میں ان کی یاد میں ایک نئی یادگار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اور پچھلے ہفتے پوری دنیا نے بھارت کے ساتھ ہاتھ ملایا تاکہ اسے جلد ہی حقیقت بنایا جا سکے۔ سب سے بڑی فوج دینے والی قوم کے طور پر، ہم اس عظیم مقصد کے لیے حمایت کے اظہار کے لیے تمام اقوام کے شکر گزار ہیں۔
پچھلے سال، پوری دنیا 2023 کو میلیٹس (موٹے اناج) کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کی ہندوستان کی تجویز کی حمایت کے لیے اکٹھی ہوئی۔ میلیٹس ایک سپرخوراک ہے۔ وہ مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور ماحول کے لیے بھی اچھے ہیں۔ اور آج، پوری دنیا کو یوگا کے لیے ایک بار پھر اکٹھا ہوتے دیکھنا شاندارہے!
دوستو،
یوگا ہندوستان سے آتا ہے۔ اور یہ بہت پرانی روایت ہے۔ لیکن تمام قدیم ہندوستانی روایات کی طرح یہ بھی جاندار اور متحرک ہے۔ یوگا مفت ہے - کاپی رائٹ سے، پیٹنٹ سے ، اور رائلٹی کی ادائیگیوں سے پاک ہے۔ یوگا آپ کی عمر، جنس اور تندرستی کی سطح کے موافق ہے۔ یوگا پورٹیبل ہے - آپ اسے گھر پر، یا کام پر، یا ٹرانزٹ میں کر سکتے ہیں۔
یوگا لچکدار ہے - آپ اسے اکیلے، یا کسی گروپ میں کر سکتے ہیں، کسی استاد سے سیکھ سکتے ہیں، یا خود کوسیکھا سکتے ہیں۔ یوگا متحد کرنے والا ہے - یہ سب کے لیے، تمام نسلوں کے لیے، تمام عقائد کے لیے، اور تمام ثقافتوں کے لیے ہے۔ یوگا واقعی آفاقی ہے۔
دوستو،
جب ہم یوگا کرتے ہیں تو ہم جسمانی طور پر فٹ، ذہنی طور پر پرسکون اور جذباتی طور پر مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ لیکن یہ صرف چٹائی پر ورزش کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یوگا زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ صحت اور تندرستی کے لیے ایک جامع نقطہ نظرہے۔ خیالات اور اعمال میں بیداری کا ایک طریقہ ہے۔ خود کے ساتھ، دوسروں کے ساتھ اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کا ایک طریقہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ یوگا کے مختلف پہلوؤں کو سائنسی طور پر درست کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ بے شک، یہی طریقہ ہے۔
دوستو،
میں جانتا ہوں کہ آپ سب شروع کرنے کے خواہشمند ہیں! ٹھیک ہے، میں بھی ہوں۔ میں آج یہاں ہماری میزبانی کرنے پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں اس تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد اور حمایت کے لئے نیو یارک شہر اور اس کے میئر کا شکر گزار ہوں۔ اور سب سے بڑھ کر، میں آج یہاں آنے کے لیے ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آئیے ہم یوگا کی طاقت کو نہ صرف صحت مند اور خوش رہنے کے لیے استعمال کریں، بلکہ اپنے آپ اور ایک دوسرے کے لیے مہربان ہونے کے لیے بھی استعمال کریں۔
آئیے یوگا کی طاقت کو دوستی، ایک پرامن دنیا، اور ایک صاف ستھرا، سرسبز اور پائیدار مستقبل کے پل بنانے کے لیے استعمال کریں۔ آئیے ہم "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل"کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک ساتھ ہاتھ ملائیں۔ میں اس خواہش کے ساتھ اختتام کرتا ہوں:
सर्वे भवन्तु सुखिनः
सर्वे सन्तु निरामयाः
سب خوش رہیں، سب صحت مند رہیں!
شکریہ!
بہت بہت شکریہ!
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ رب(
U. No.6378
(Release ID: 1934384)
Visitor Counter : 130
Read this release in:
Malayalam
,
Hindi
,
Punjabi
,
Telugu
,
Kannada
,
Manipuri
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil