صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیر اعظم  نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک سے خطاب کیا


یوگ ایک عالمی جذبے  اور اجتماعی تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے:وزیر اعظم

یوگ سے وسودھیو کٹمبکم کے اسی جذبے کے تحت مختلف ملکوں کے لوگ متحد ہوتے ہیں، جس سے بھارت کی جی-20صدارت  کے موضوع’ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ کو رہنمائی بھی حاصل ہوتی ہے

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نئی دہلی کے ایمس میں اجتماعی یوگ کے ساتھ ، یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی

یوگ بھارت کی سافٹ پاور بن گیا ہے: ڈاکٹر مانڈویہ

یوگ سے ذہن کو سکون اور جسم کو توانائی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، جب کبھی ہم صحت و تندرستی کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں یوگ آتا ہے، یہ احتیاطی دیکھ بھا ل کی ایک قسم ہے، کیونکہ اس سے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے

کووڈ کے بعد عوام اپنی صحت اور تندرستی کے بارے میں مزید بیدار ہوگئے ہیں، اس کی وجہ سے یوگ کی افادیت او رمقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

یوگ کو عالمی سطح پر لے جانے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ

Posted On: 21 JUN 2023 10:02AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ملک کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا’’یوگ ایک عالمی جذبے اور اجتماعی تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اس سے وسودھیو کٹمبکم کے اسی جذبے کے تحت مختلف ملکوں کے لوگ متحد ہوتے ہیں، جس سے بھارت کی جی -20 صدارت کے موضوع ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل کو رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔‘‘

 روز مرہ کی زندگی میں یوگ کرنے کے فائدے اجاگر کرنے

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نئی دہلی کے ایمس میں سینکڑوں شرکاء کے ساتھ یوگ کے اجتماعی سطح پر انعقاد کی قیادت کی۔

 

1.jpg

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا’’یوگ بھارت کی قدیم روایت ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مشق میں کمی آتی گئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگ کو ایک رفتار بخشی ہے اور آج دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے، جہاں یوگ نہ کیا جاتا ہو۔ اب یہ بھارت کی سافٹ پاور بن گیا ہے۔

 

2.jpg

 

روز مرہ کی زندگی میں یوگ کے فوائد کو اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا’’یوگ سے ذہن کو سکون  اور جسم کو توانائی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جب کبھی ہم صحت اور تندرستی کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں یوگ آتا ہے۔ یہ ایک طرح کی احتیاطی دیکھ بھال ،کیونکہ اس سے جسم میں قوت مدافت پیدا ہوتی ہے۔‘‘

یوگ کو وسیع پیمانے پر قبول کئے جانے کے بارے میں مرکزی وزیر صحت نے کہا ’’کووڈ کے بعد لوگ اپنی اور تندرستی کے بارے میں مزید بیدار ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے یوگ کی افادیت اور مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔‘‘

یوگ پروگرام سے پہلے ڈاکٹر مانڈویہ نے ، سائیکل کی سواری میں شرکت کرکے ایمس کو ، ماحول کے لئے سازگار قدم اٹھانے میں حمایت بھی دی۔

 

3.jpg

 

ڈاکٹر مانڈویہ نے یوگ کو عالمی سطح پر لانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ نہ صرف یوگ کی مشق کریں، بلکہ دوسروں کو یہ مشق کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

4.jpg

 

اس تقریب کو یوٹیوب کے اس یو آر ایل پر دیکھا جاسکتا ہے: https://www.youtube.com/watch?v=Z201HxCOA5Y

صحت کے مرکزی سیکریٹری جناب سدھانش پنت ، وزارت صحت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب راجیو مانجھی، نئی دہلی کے ایمس کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم سرینواس  اور صحت کی وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

************

ش ح۔ اس۔ن ع

(U: 6320)



(Release ID: 1933919) Visitor Counter : 90