نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ بین الاقوامی یوگا دن 2023میں مہمان خصوصی ہوں گے


نائب صد رجمہوریہ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں اجتماعی یوگا مظاہرے کی قیادت کریں گے

نائب صدر جمہوریہ دورے کے دوران نرمدا جی کی آرتی میں شامل ہوں گے

Posted On: 19 JUN 2023 4:15PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ 21جون 2023 کو جبل پور میں بین الاقوامی یوگا دن (آئی ڈی وائی2023) تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔وہ تقریب کو خطاب کریں گے اور بعد میں تقریب کی جگہ پر اجتماعی یوگا مظاہرے کی قیادت کریں گے۔آئی ڈی وائی 2023 کا مثالی جملہ ’’وسودھیو کٹمبم کے لئے یوگا ‘‘ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے 2014میں ایک تجویز کے توسط سے 21جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے طور پر منظوری دیئے ہوئے 9سال ہوچکے ہیں۔ آئی ڈی وائی 2023 کی عالمی تقریب کی قیادت ریاست ہائے متحدہ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔آئی ڈی وائی 2023کی قومی تقریب کی قیادت ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ کریں گے۔

جناب دھن کھڑ 20جون کو جبل پور پہنچیں گے، جہاں وہ محترمہ (ڈاکٹر)سودیش دھن کھڑ کے ساتھ پوجا ارچنا کریں گے اور گواری گھاٹ پر نرمدا جی کی آرتی میں شامل ہوں گے۔

آئی ڈی وئی 2023 کی اس تقریب میں مدھیہ پردیش  کے عزت مآب گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان، آیوش ، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اوردیگر معزز شخصیات کے شامل ہونے کی امید ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6271)


(Release ID: 1933463) Visitor Counter : 157