وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے المناک ٹرین حادثے کے بعد اڈیشہ کا دورہ کر کے بچاؤ اور راحت کاموں کا جائزہ لیا
حکومت ان سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو یا ہے: پی ایم
زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی: پی ایم
وزیراعظم نے اس زبردست سانحے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے مکمل حکومتی طریقۂ کار پر زور دیا ہے
وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ اس حادثے کے بارے میں تیزی سے تحقیقات کرائی جائیں اور قصوروار پائے جانے والے لوگوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریلیف اور بچاؤ کے ساتھ ریلویز پٹریوں کی تیزی سے بحالی پر بھی کام کر رہا ہے
وزیراعظم نے اڈیشہ سرکار، مقامی انتظامیہ اور مقامی عوام ، خصوصاً نوجوانوں کی اس بات کے لئے تعریف کی ہے کہ انہوں نے راحت اور بچاؤ کے کام فوراً شروع کر دیئے
Posted On:
03 JUN 2023 6:49PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کا دورہ کر کے بالاسور میں ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وہاں جاری بچاؤ اور راحت کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم ریل حادثے کے مقام پر گئے اور اسپتال جا کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان ٹرینوں میں سفر کر رہے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس زبردست حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جانوں کے اتلاف پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حادثے کی مناسب اور تیز چھان بین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف تیزی سے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اڈیشہ سرکار ، مقامی انتظامیہ اور مقامی افراد خصوصاً نوجوانوں کی تعریف کی، جنہوں نے وہاں جاری کاموں میں رات بھر مدد کی۔ انہوں نے مقامی شہریوں کی کوششوں کو سراہا، جو زخمیوں کی مدد کے لئے خون کا عطیہ دینے بھاری تعدا د میں سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز بچاؤ اور راحت کے کاموں کے ساتھ ساتھ پٹریوں کی فوری بحالی کے لئے سرگرم ہے۔ مقامی حکام آفات میں راحت فراہم کرنے والی فورسیز کے عملے اور ریلوے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حادثے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے حکومت کے جامع اور مربوط طریقۂ کار پر زور دیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1929686)
Visitor Counter : 147
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam