وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ہیلی کاپٹرز کے لئے کارکردگی پر مبنی نیوی گیشن کے شعبےمیں ایشیاء کے پہلے مظاہرے کی تعریف کی

Posted On: 02 JUN 2023 8:32PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گگن سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جوہو سے پُنے کی اڑان کے دوران  ہیلی کاپٹروں کے لئے کارکردگی پر مبنی نیوی گیشن کے لئے ایشیاء کے پہلے مظاہرے کو سراہا۔

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر کے ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا :-

‘‘ اس شعبے کے لئے ایک قابل ذکر سنگ میل! یہ محفوظ اور زیادہ عمدہ ہوائی سفر کے لئے جدید ٹیکنالوجیز  استعمال کرنے کے ہمارے عہدکو اجاگر کرتا ہے۔’’

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1929559) Visitor Counter : 109