وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 3 جون کو گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کریں  گے


یہ ملک کی 19ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی

  وندے بھارت ٹرین سے  ممبئی اور گوا کے درمیان کا سفر تقریباً ساڑھے سات گھنٹے میں طے کیاجائے گا۔اس  روٹ پرچلنے والی  موجودہ تیزرفتارٹرین   کے مقابلے اس  ٹرین سے   سفرکے اوقات میں تقریباً ایک گھنٹے کی کمی ہوگی

یہ  ٹرین مسافروں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرائے گی اوراس سے  سیاحت کو  بھی فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 02 JUN 2023 1:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جون کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین  کو مڈگاؤں ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ‘میک ان انڈیا’ اور آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو حقیقت بناتے ہوئے ، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس ممبئی-گوا  روٹ میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور علاقے کے لوگوں کو تیز رفتار اور آرام  دہ سفر فراہم کرے گی۔یہ ٹرین ملک میں چلنے والی 19ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔

یہ ٹرین ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گوا کے مڈگاؤں اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ یہ سفر تقریباً ساڑھے سات گھنٹے میں طے کیا جائے  گا جس سے دونوں جگہوں کو جوڑنے والی موجودہ تیز رفتار ٹرین کے مقابلے میں سفر کےا وقات  میں تقریباً ایک گھنٹے کی کمی واقع ہو گی۔

ملک میں ہی تیارکی گئی یہ  ٹرین، عالمی معیار کی سہولیات اورکووچ ٹکنالوجی کے ساتھ جدید حفاظتی  خصوصیات سے آراستہ ہے ، مذکورہ ٹرین سے  دونوں ریاستوں میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

***********

 (ش ح ۔ش  م ۔ ع آ)

U -5765


(Release ID: 1929333) Visitor Counter : 163