وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے میسور اور دھنباد میں حادثات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
پی ایم این آر ایف کی طرف سے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا
Posted On:
29 MAY 2023 8:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میسور اور دھنباد میں حادثات میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے پی ایم این آر ایف کے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛
’’میسور، کرناٹک میں ہونے والے حادثے سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردی ان کنبوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ میری دعائیں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ہیں: وزیر اعظم‘‘
’’دھنباد میں حادثے کی وجہ سے لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار کنبوں سے میری گہری تعزیت۔ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں: وزیر اعظم‘‘
’’وزیر اعظم نے میسور اور دھنباد سانحات میں مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ ہر ایک زخمی کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔‘‘
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–5600
(Release ID: 1928181)
Visitor Counter : 109
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam