وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 29 مئی کو آسام میں، آسام سے پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے


وندے بھارت ٹرین گوہاٹی سے نیو جلپائی گڑی تک کا سفر 5 گھنٹے 30 منٹ میں پورا کرے گی، جب کہ  موجودہ سب سے تیز رفتار ٹرین اسی دوری کو 6 گھنٹے 30 منٹ میں پورا کرتی ہے

وزیر اعظم بجلی والے نئے حصے کو  وقف کریں گے اور نو تعمیر ڈیمو/میمو شیڈ کا بھی افتتاح کریں گے

Posted On: 28 MAY 2023 5:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 مئی کو 12 بجے دن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آسام کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

جدید ترین سہولیات سے لیس وندے بھارت ایکسپریس اس خطہ کے لوگوں کو تیز رفتار اور سہولت آمیز سفر کا ذریعہ فراہم کرے گی۔ اس سے خطہ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ گوہاٹی کو نیو جلپائی گڑی سے جوڑنے والی یہ ٹرین موجودہ سب سے تیز رفتار ٹرین کے مقابلے دونوں مقامات کے درمیان سفر کے وقت کو تقریباً ایک گھنٹہ کم کرنے میں مدد کرے گی۔ وندے بھارت اس سفر کو 5 گھنٹے 30 منٹ میں پورا کرے گی، جب کہ  موجودہ سب سے تیز رفتار ٹرین اسی دوری کو پورا کرنے میں 6 گھنٹے 30 منٹ کا وقت لیتی ہے۔

وزیر اعظم بجلی سے لیس کیے گئے 182 کلومیٹر کے نئے حصے کو بھی قوم کو وقف کریں گے۔ اس سے تیز رفتار ٹرین کے ذریعے آلودگی سے پاک نقل و حمل میں مدد ملے گی اور ٹرینوں  کے چلنے کے وقت میں کمی بھی آئے گی۔ اس سے بجلی سے لیس حصے میں چلنے والی ٹرینوں کے لیے میگھالیہ میں داخل ہونے کے  دروازے بھی کھلیں گے۔

وزیر اعظم آسام کے لومڈنگ میں نو تعمیر ڈیمو/میمو شیڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ نئی سہولت اس خطہ میں چلنے والے ڈیمو ریکس کی دیکھ بھال میں مددگار ہوگی،  اور کام کاج کا بہتر موقع فراہم کرے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5563



(Release ID: 1927921) Visitor Counter : 132