وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 25 مئی کو کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کا اعلان کریں گے
کھیلوں میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4750 سے زیادہ ایتھلیٹ شرکت کریں گے ،جو 21 کھیلوں میں مقابلہ کریں گے
کھیلوں کے میسکوٹ کا نام جیتو رکھا گیا ہے، جو اتر پردیش کے ریاستی جانور باراسنگھا کی نمائندگی کرتا ہے
گیمز 25 مئی سے 3 جون تک منعقد ہوں گے
Posted On:
24 MAY 2023 3:42PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 مئی کو شام 7 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم نے ملک میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور کھیلوں کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے پرکافی توجہ دی ہے۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے حکومت کے ذریعہ مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں اور ملک میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا انعقاد اس سمت ایک اور قدم ہے۔
اس سال، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا تیسرا ایڈیشن 25 مئی سے 3 جون تک اتر پردیش میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ مقابلے وارانسی، گورکھپور، لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر میں کیا منعقد کئے جائیں گے ۔ کھیلوں میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4750 سے زیادہ ایتھلیٹ حصہ لیں گے، جو 21 کھیلوں میں مقابلہ کریں گے۔ کھیلوں کی اختتامی تقریب 3 جون کو وارانسی میں ہوگی۔
کھیلوں کے میسکوٹ کا نام جیتو ہے، جو اتر پردیش کے ریاستی جانور باراسنگھا کی نمائندگی کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5445)
(Release ID: 1927030)
Visitor Counter : 131
Read this release in:
Punjabi
,
Kannada
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam