صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 76ویں عالمی صحت اسمبلی سے خطاب کیا


گلوبل طبی تدارکی اقدامات  سے متعلق پلیٹ فارم دنیا کو مساوی محفوظ رسائی ، اعلیٰ معیاراور سستے طبی تدارکی اقدامات فراہم کرے گی:ڈاکٹر منڈاویہ

‘‘ڈیجیٹل صحت کے موضوع پر عالمی پہل  بالخصوص کم اوراوسط آمدنی والے ممالک کے لیے عالمی ڈیجیٹل تقسیم کی خلیج کو ختم کرنے کے لیے کام کرے گا’’

Posted On: 24 MAY 2023 11:23AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس،اوردنیا کے صحت سے متعلق وزرا کی موجود گی میں ‘سب کے لئے صحت’ کے موضوع پر عالمی صحت اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PS6O.png

بھارت کی جی20 کی صحت کی ہنگامی تیاریوں، طبی تدارکی اقدامات تک رسائی ،اور ڈیجیٹل صحت سے متعلق ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ‘‘کووڈ-19 وبا کے غیر معمولی حالات نے اس دنیا سے مزید منسلک ہونے کے لئے اس ایجنڈے کو مزید تقویت بخشی ہے جو صحت سے متعلق  مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ صحت کے مرکزی وزیر  نے علاقائی نیٹ ورکس کے ذریعے تقسیم شدہ مینوفیکچرنگ اورآر اینڈ ڈی کے ساتھ عالمی طبی تدارکی پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل صحت  کے لیے عالمی پہل کی تجویز پیش کی۔اس سلسلے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عالمی طبی تدارکی پلیٹ فارم کا مقصد تمام ممالک کے لیے محفوظ، اعلیٰ معیار، لاگت سے موثر طبی تدارکی اقدامات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DIPS.png

عالمی ڈیجیٹل تقسیم کی خلیج کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ پر عالمی پہل دنیا اور خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سیز) کےمابین ڈیجیٹل ٹولز کی تخصیص اور جمہوریت کے لیے ڈیجیٹل عوامی سامان کے فروغ پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ پر گلوبل  عالمی پہل کا مقصد ادارہ جاتی فریم ورک کے طور پر کام کرنا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مقصد کے ساتھ ڈیجیٹل حل کے لیے چست اور موزوں  حل فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر منڈاویہ نے صحت سے متعلق ٹیکنالوجیز میں جدت اور سرمایہ کاری کی ایک مثال کے طور پرنی-کشے پلیٹ فارم کا حوالہ  دیتے ہوئے  بھی تپ دق کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیااور کہاکہ  پلیٹ فارم میں شامل کیئر کی اس کے اپنے ریاضیاتی ماڈل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مریض کی دیکھ بھال، فراہم کنندگان کے کام کا رجحان اوردیکھ بھال کی ترتیب کے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعےاسےثابت کیا گیاہے۔

‘‘سب کے لیے صحت’’ کے ایجنڈے کو ترجیح دینے کے صحت  کے عالمی ادارہ کی ستائش کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ یہ بھارت کی جی 20 کی صدارت کے تحت‘ایک  کرۂ عرض ، ایک کنبے اور ایک مستقبل’ کے موضوع  کے ساتھ ساتھ  ‘‘انتیودیا’’ کے تصور سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ جس کا مطلب ہر شخص تک فائدے پہنچناہے۔دنیا پرکوویڈ-19وبا کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، صحت کے مرکزی وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اگرچہ وبا نے ہمارے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو کافی نقصان پہنچایا ہے،لیکن ‘سب کے لیے صحت’ کے ہمارے وژن کو حقیقی شکل دینے کے لئے رفتار کو برقرار رکھنا اور مل کر کام کرنانہایت ضروری ہے۔تاکہ صحیح معنی میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند کل کو یقینی بنایا جاسکے۔

مرکزی وزیر صحت کے خطاب کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بھارت ‘‘سب کے لیے صحت’’  کو ترجیح دئے جانے کے ڈبلیو ایچ او کےایجنڈے کو تسلیم کرتا ہے جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کا سب سے اہم موضوع ہے۔اور یہ ہندوستان کے رہنما اصول ‘‘انتودیا’’ کے ساتھ ہم آہنگ جس کا مطلب ہر شخص تک  فائدوں کی منتقلی ہے ،مذکورہ موضوع آج کی دنیا کے باہمی ربط کو اجاگر کرتاہے۔

غیر متوقع  طورپر کوویڈ-19 بحران نے ایک  منسلک دنیا کے ہمارے ایجنڈے کو مزید مضبوط کیا ہے اور اسی کے پیش نظر، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ایک کرہ عرض ، ایک کنبہ اور ایک مستقبل کے رہنما اصول کے ساتھ بھارت کی جی20 صدارت  کی تشریح کی ہے۔ ہماری جی 20 صدارت کے تحت،بھارت نے یونیورسل ہیلتھ کوریج حاصل کرنے کے لیے صحت کی ہنگامی تیاری، طبی تدارکی اقدامات تک رسائی اور ڈیجیٹل صحت کو ترجیح دی ہے۔بھارت تپ دق کی بیماری کے بوجھ کو ختم کرنے کے لیے  سرگرم اقدامات کرنے کے لیے یکساں طور پر عہد بستہ ہے۔بھارت نے اپنا ریاضیاتی ماڈل تیار کیا ہے جو زیادہ حقیقت پسندانہ ہے اور تمام مقامی شواہد میں یہ عوامل نمایاں ہیں۔

صحت سے متعلق ٹیکنالوجیز میں اپنی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے نی-کشے  پلیٹ فارم مریضوں کی آخر تک دیکھ بھال، فراہم کنندہ کے کام کا زور اور دیکھ بھال  کی ترتیب کے ڈیجیٹائزیشن کو فراہم کرتا ہے۔بہترین عالمی ادارے ہم علاقائی نیٹ ورکس کے ذریعے تقسیم شدہ مینوفیکچرنگ اور آر اینڈ ڈی کے ساتھ عالمی طبی تدارکی پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ عالمی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کے لیے عالمی اقدام کی تجویز بھی دے رہے ہیں۔

عالمی طبی تدارکی پلیٹ فارم کا مقصد تمام ممالک کے لیے محفوظ، اعلیٰ معیار،سستے ، موثر طبی تدارکی اقدامات تک مساویانہ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈیجیٹل  صحت سے متعلق عالمی پہل ایک ادارہ جاتی فریم ورک کے طور پر کام کرے گا اور اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مقصد  کے  ساتھ ڈیجیٹل حل کے لیے چست اور موزوں  حل فراہم کرنا ہے۔اس اقدام کے ذریعے، ہم دنیا اور خاص طور پر کم اوراوسط آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سیز) کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کی تخصیص اور جمہوریت کے لیے ڈیجیٹل پبلک گڈز کے فروغ پر اتفاق رائے پیدا کر رہے ہیں۔ صحت کی شاندار دیکھ بھال کے نظام میں جاری کووِڈوبا کے اثرات کے باوجود، ہمیں اپنی کوششوں میں مستقل مزاج کا ثبوت دینا چاہئے۔کیونکہ سب کے لیے صحت صرف ایک نیک تمنّا  ہی نہیں ہے بلکہ یہ  ایک اہم ضرورت ہے۔

میں سب کو اصولوں سے عمل کی طرف بڑھنے اور صحت مند کل کے لیے مساوی دنیا کے لیے مل کر کام کرنے کی تلقین کرنا چاہوں گا۔ شکریہ!

ڈاکٹر منڈاویہ کا خطاب ان لنکس پر دیکھا جا سکتا ہے:

https://www.youtube.com/watch?v=gdjySw1_IAo

https://www.youtube.com/watch?v=52lYgc326eg

 

ڈاکٹر منڈاویہ کی تقریر کے ٹویٹر لنکس ذیل میں فراہم کیے گئے ہیں:

https://twitter.com/mansukhmandviya/status/1660995459945750529

https://twitter.com/mansukhmandviya/status/1661027076533813249

https://twitter.com/mansukhmandviya/status/1661034966736830467

*************

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5429



(Release ID: 1926829) Visitor Counter : 117