وزیراعظم کا دفتر

جمہوریہ کوریا کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

Posted On: 20 MAY 2023 12:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی-7 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ہیروشیما میں 20 مئی 2023 کو جمہوریہ کوریا کے صدر عزت مآب جناب یون سُک یئول  سے ملاقات کی۔

دونوں قائدین نے بھارت- جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور  بطور خاص تجارت و سرمایہ کاری، اعلیٰ تکنالوجی، آئی ٹی ہارڈویئر مینوفیکچرنگ، دفاع، سیمی کنڈکٹروں اور ثقافت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قائدین نے اس بات کا ذکر کیا کہ دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ  منا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اشتراک کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

صدر یون سُک یئول نے جی 20 کی وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی اور اس کے لیے اپنی حمایت دی۔ وزیر اعظم اس سال ماہ ستمبر میں جی 20 قائدین کے سربراہ اجلاس کے لیے صدر یون کے دورۂ بھارت کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ کوریا کی بھارت –پیسفک حکمت عملی اور اس میں بھارت کی اہمیت کا خیرمقدم کیا ۔

قائدین نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی مثبت تبادلہ خیال کیا۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5327



(Release ID: 1925817) Visitor Counter : 117