وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کیرلا میں ترووَننت پورم سینٹرل اسٹیشن پر ترو وَننت پورم اور کاسر گوڈ کے درمیان چلنے والی کیرلا کی اولین وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا

Posted On: 25 APR 2023 2:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ترووَننت پورم سینٹرل اسٹیشن پر ترووَننت پورم اور کاسر گوڈ کے درمیان چلنے والی کیرلا کی اولین وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ مقام پر پہنچنے پر، وزیر اعظم نے ترووَننت  پورم – کاسر گوڈ  وندے بھارت ایکسپریس کا جائزہ لیا اور وہاں بچوں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑی کے عملے سے بھی بات چیت کی۔

یہ ریل گاڑی 11 اضلاع، خصوصاً ترووَننت پورم، کولم، کوٹایم، ایرناکولم، تریسور، پلکّڈ، پتنم تٹا، ملاپورم، کوزی کوڈ، کنور اور کاسر گوڈ پر احاطہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’کیرلا کی اولین وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو کہ ترووَننت پورم سے کاسر گوڈ تک کنکٹیویٹی میں اضافہ کرے گی۔‘‘

اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ کیرلا کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرلا کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو بھی تھے۔

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4471


(Release ID: 1919480) Visitor Counter : 129