امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ایک تاریخی فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف کے لئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13علاقائی زبانوں میں کانسٹبل (جنرل ڈیوٹی)امتحان منعقد کرنے کو منظوری دی
یہ تاریخی فیصلہ داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی پہل پر سی اے پی ایف میں مقامی نوجوانوں کی حصے داری بڑھانے اور علاقائی زبانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لیا گیا ہے
سوال نامہ ہندی اور انگریزی کے علاوہ آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تمل، تیلگو، اُڑیہ، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی میں تیار کیا جائے گا
اس فیصلے کے نتیجےمیں لاکھوں امیدوار اپنی مادری زبان /علاقائی زبان میں امتحان میں حصہ لے سکیں گے، جس سے ان کے انتخاب کے امکانات بڑھیں گے
کانسٹبل (جنرل ڈیوٹی)،اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کئے جانے والے اہم امتحانات میں سے ایک ہے،جس میں ملک بھر سے لاکھوں امیدوار حصہ لیتے ہیں
ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13علاقائی زبانوں میں امتحان کا انعقاد یکم جنوری 2024 سے ہوگا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ علاقائی زبانوں کے استعمال اور فروغ کی حوصلہ افزائی کے لئے عہد بند ہیں
Posted On:
15 APR 2023 11:44AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ایک تاریخی فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے مرکزی مسلح پولس فورسز(سی اے پی ایف)کے لئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13علاقائی زبانوں میں کانسٹبل (جنرل ڈیوٹی)امتحان منعقد کرنے کومنظوری دے دی ہے۔یہ تاریخی فیصلہ داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی پہل پر سی اے پی ایف میں مقامی نوجوانوں کی حصے داری بڑھانے اور علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے لیاگیا ہے۔
ہندی اور انگریزی کے علاوہ سوال نامہ درج ذیل 13علاقائی زبانوں میں تیار کیا جائے گا:
- آسامی
- بنگالی
- گجراتی
- مراٹھی
- ملیالم
- کنڑ
- تمل
- تیلگو
- اُڑیہ
- اردو
- پنجابی
- منی پوری
- کونکنی
اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں امیدوار اپنی مادری زبان/ علاقائی زبان میں امتحان میں حصہ لے سکیں گے، جس سے ان کے انتخاب کے امکانات بڑھیں گے۔
وزارت داخلہ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کئی ہندوستانی زبانوں میں امتحان منعقد کرنے کی سہولت دینے کے لئے موجودہ مفاہمتی عرضداشت سے متعلق ایک ضمیمے پر دستخط کریں گے۔
کانسٹبل جی ڈی (جنرل ڈیوٹی)اسٹاف سلیکشن کمیشن کےذریعے منعقد کئے جانے والے اہم امتحانات میں سے ایک ہے،جس میں ملک بھر سے لاکھوں امیدوار حصہ لیتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13علاقائی زبانوں میں امتحان کا انعقاد یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔
اس فیصلے کے بعد یہ امید ہے کہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی سرکاریں مقامی نوجوانوں کو اپنی مادری زبان میں امتحان دینے کے اس موقع کا استعمال کرنے اور ملک کی خدمت میں کیریئر بنانے کے لئے بڑی تعدادمیں آگے آنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے وسیع مہم شروع کریں گی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ علاقائی زبانوں کے استعمال اور فروغ کی حوصلہ افزائی کے لئے پوری طرح عہد بند ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4136)
(Release ID: 1916917)
Visitor Counter : 187
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam