وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں پیش رفت  کی ستائش کی


سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اب 630 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے، جو کہ 2014 میں صرف 66 تھا

Posted On: 05 APR 2023 11:12AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیس تقسیم کاری میں اضافہ کرنے کے لیے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں شامل تمام لوگوں کی ستائش کی ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک نے آسان اور سستے ایندھن کی پیشکش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی ہے۔ 2014 میں سی جی ڈی  نیٹ ورک صرف 66 اضلاع  کا احاطہ کرتا تھا جو اب 2023 میں 630 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔ گھریلو پی این جی کنکشنز کی تعداد 2014 میں محض 25.40 لاکھ تھی جو بڑھ کر اب 103.93 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزیر کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

"یہ ایک اچھی تعداد ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے اس کوریج کو انجام دینے کے لیے برسوں کے دوران سخت محنت کی۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ت ح۔

U -3719


(Release ID: 1913769) Visitor Counter : 127