اقلیتی امور کی وزارتت
محرم کے بغیر خواتین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد اس سال حج کے لئے روانہ ہوگی
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعے عازمین حج کے لیے فاریکس کارڈ جاری کرنے سمیت غیر ملکی زر مبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے واسطے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں
ایس بی آئی کے ذریعہ تمام ایمبارکیشن پوائنٹس پر اسٹال لگائے جائیں گے اور ایس بی آئی کے ذریعے عازمین حج سے ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا
عازمین حج کی مدد کے لیے ایس بی آئی کی ہیلپ لائن
Posted On:
03 APR 2023 4:44PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت نے حج 2023 کے واسطے ہندوستانی عازمین حج کے لئے حج کے سفرکو زیادہ آرام دہ، زیادہ سہولت والا اور سستابنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ عازمین حج کے سلیکشن کے عمل کو بامقصد، شفاف، موثر، بروقت اور بغیر کسی انسانی شمولیت کے بنانے کے لیے بھی ڈیڈیکیٹیڈ کوششیں کی گئی ہیں۔
حج کےلئے درخواستیں موصول کرنے اور عازمین کے سلیکشن کا کام آن لائن کیا گیا۔ موصول ہونے والی کل 1.84 لاکھ درخواستوں میں سے 14,935 حج درخواست کنندگان کو یقینی الاٹمنٹ کیا گیا ہے (جن میں 70 سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں 10,621 اور محرم کے بغیر خواتین (ایل ڈبلیو ایم )کےزمرے میں 4,314شامل ہیں)۔ یہ محرم مرد کو ساتھ لئے بغیر تنہا حج پر جانے والی خواتین کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
حج کوٹے سے زیادہ موصول ہونے والی درخواستوں کو بغیر کسی انسانی مداخلت کے، آن لائن رینڈمائزڈ ڈیجیٹل سلیکشن (او آر ڈی ایس) پروسیس کے ذریعے حتمی شکل دی گئی۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سلیکشن عمل کے فوراً بعد سرکاری پورٹل پر منتخب کئے جانے والے اور انتظار کی فہرست میں شامل درخواست دہندگان کی فہرست عام لوگوں کے لیے، بڑھتی ہوئی شفافیت کے مفاد میں شائع کی گئی ہے۔ تمام 1.4 لاکھ منتخب عازمین حج کو ایس ایم ایس بھیجے گئے ہیں جن میں انہیں حج 2023 کے لیے ان کے انتخاب کی اطلاع دی گئی ہے۔ انتظار کی فہرست میں شامل عازمین حج کو بھی ایس ایم ایس بھیجے گئے ہیں، جن میں انہیں انتظار می فہرست میں شامل ہونے کی ان کی پوزیشن سے مطلع کیا گیا ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت نے عازمین حج کو غیر ملکی زر مبادلہ کی سہولیات فراہم کرانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کے واسطے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ پچھلے برسوں کے برعکس جب ہر حاجی کو اس کی اصل ضروریات کا لحاظ نہ کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 2100 ریال فراہم کیے جاتے تھے، حج پالیسی 2023 میں عازمین کو یہ اختیار اور لچک دی گئی ہے کہ وہ اپنی انفرادی ضرورتوں کے مطابق غیر ملکی کرنسی کا بندوبست کر سکیں یا کم زرمبادلہ لے سکیں۔ حکومت نے ایس بی آئی کا تعاون حاصل کیا ہے، تاکہ عازمین کو انتہائی مسابقتی نرخوں پر غیر ملکی زر مبادلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پورے ہندوستان میں 22,000 سے زیادہ شاخوں کے ساتھ، ایس بی آئی تمام عازمین کے لیے سعودی عرب میں ان کے قیام کے دوران ضروریات کو پورا کرنے کے واسطے ، غیر ملکی زر مبادلہ اور لازمی بیمہ کی سہولت فراہم کرائے گا۔ یہ بینک ایس ایم ایس کے ذریعے اس سلسلے میں عازمین سے رابطہ کرے گا۔
تمام عازمین کو فاریکس کارڈ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے جس سے کرنسی کے چوری یا کھو جانے کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔سفر حج کے دوران یہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں، عازمین حج بینک سے اپنی رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
ایس بی آئی تمام ایمبارکیشن پوائنٹس پر اسٹالز کا بھی اہتمام کرے گا، جن میں عازمین حج کو نقد ادائیگی پر یا فاریکس کارڈ کے ذریعے غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کرنے اور ان کو ضروری رہنمائی اور مدد فراہم کرانے کے لئے بھی مناسب سطح کے ڈیڈیکیٹیڈ فوکل پوائنٹ/نوڈل آفیسر موجود ہوں گے۔ ایس بی آئی کےذریعہ ایک ہیلپ لائن بھی چلائی جائے گی اور ان نوڈل افسران کے رابطہ کی تفصیلات جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 3663
(Release ID: 1913352)
Visitor Counter : 367