وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پین۔ آدھار کو جوڑنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 28 MAR 2023 2:48PM by PIB Delhi

ٹیکس دہندگان کو کچھ اور وقت دینے کے لئے پین اور آدھا ر کوجوڑنے کے لئے آخری تاریخ 30 جون  2023 تک کردی گئی ہے تاکہ لوگ متعلقہ حکام کو پین کو آدھار سے لنک کرنے کے لئے دے سکیں ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جارہا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کے تحت ہر وہ شخص جسے یکم جولائی 2017 تک پین الاٹ کیا جاچکا ہے اور جو آدھار نمبر حاصل کرنے کا مجاز ہے۔ اسے 31 مارچ 2023 کو یا اس سے پہلے ایک طے شدہ فیس ادا کرکے پین کو آدھار سے جوڑنے کے لئے متعلقہ حکام سے رجوع کرنا ہوگا۔ اگر یہ کام نہ کیا گیا تو مذکورہ قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پین اور آدھار کو لنک کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور اب تیس جون 2023 تک یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

یکم جولائی 2023 سے جن ٹیکس دہندگان کا پین آدھار سے جوڑا ہوا نہیں پایا جائے گا ان کا پین باطل مانا جائے گا اور اس کے نتیجے ہیں:۔

  • اس طرح کے پین کے ذریعہ کوئی رقم کی ادائیگی نہیں ہوگی۔
  • جس مدت میں پین ناکارہ رہے گا اس مدت کے دوران اس طرح کے ری فنڈ پرسود کی ادائیگی واجب نہیں ہوگی۔
  • ٹی ڈی سی اور ٹی ڈی ایس اونچی شرح پر نہیں کاٹا جائے گا / اکھٹا کیا جائے گا۔

تیس دن کے اندر پین کو پھر سے مجاز بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو آدھار فراہم کرکے اور ایک ہزار روپے کی فیس ادا کرکے یہ کام کرایا جاسکتا ہے۔

جو افراد پین ۔ آدھار لنکنگ سے مستثنیٰ کئے گئے ہیں ان پر یہ سب لاگو نہیں ہوگا۔ ان میں مخصوص ریاستوں میں رہنے والے، ایکٹ کے مطابق غیر رہائشی زمرے والے، وہ لوگ جو ہندوستان کے شہری نہیں ہیں یا 80 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 51 کروڑ سے زیادہ پین آدھار سے جوڑے جاچکے ہیں۔ پین کو آدھار سے منسلک کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

https://eportal.incometax.gov.in/iec/foservices/#/pre-login/bl-link-aadhaar

*****

 

 

U.No:3409

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1911584) Visitor Counter : 357