وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے وزیر نےپونے میں واقع این ایف اے آئی ، کا دورہ کیا اوراین ایف ایچ ایمکی پیش رفت کا جائزہ لیا


فلم ہیریٹیج مشن ہندوستانی سینما کے ورثے کو نئی زندگی دے رہا ہے – انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 12 MAR 2023 11:04AM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 11 مارچ 2023 کو اپنے پونے کے دورے کے دوران این ایف ڈی سی- نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (این ایف اے آئی) کا دورہ کیا اور نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ این ایف ایچ ایم  ہندوستانی سینما کے ورثے کو ایک نئی زندگی لائن دے رہا ہے، جہاں بہت سی فلمیں جو پہلے بالکل بھی قابل رسائی نہیں تھیں، دنیا بھر کے شائقین کے لیے بہترین معیار میں دستیاب کرائی جائیں گی، ساتھ ہی ساتھ اگلے 100 سال اور اس سے زیادہ کے لیے ہندوستانی سینما کےطویل مدتی تحفظ کو بھییقینی بنایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1OZ1P.jpg

این ایف ڈی سی- نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (این ایف اے آئی)، پونے میںنیشنل فلم ہیریٹیج مشنمکمل طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ این ایف ایچ ایم کے حصے کے طور پر، این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی میں 3 بڑے منصوبے: فلموں کی ڈیجیٹل کاری، فلم کی  ریلوں کا تحفظ اور فلموں کی بحالیجاری ہیں۔ یہ تمام منصوبے فلم کے تحفظ کے  شعبہ میں فطرت کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں اور عالمی سطح پر اس پیمانے پر کبھی کوشش نہیں کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2VLHJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3RICT.jpg

اب تک، 1293 فیچر اور 1062 مختصر اور دستاویزی فلموں کو 4کے اور 2کے ریزولوشن میں ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ 2500 فیچر اور مختصر اور دستاویزی فلمیں ڈیجیٹائز کرنے کے عمل میں ہیں۔ دریں اثنا، 1433 سیلولائڈ ریلوں پر تحفظ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ فلم کے تحفظ میں دنیا کی سب سے بڑی ماہر بین الاقوامی ایجنسیلی میزین ریٹروواٹا کے تعاون سے انتہائی احتیاط کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی کے احاطے میں نئی قائم شدہ فلم کنزرویشن لیب کا دورہ کیا جہاں سیلولائڈ ریلوں پر تحفظ کے کام ہو رہے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں مزید سیکڑوں فلمیں محفوظ کی جائیں گی، اور کچھ معاملات میں،یہ ریلیں ہی کچھ نایاب ہندوستانی فلموں کی واحد بچی ہوئی کاپیاں ہو سکتی ہیں۔ ایف ڈی سی-این ایف اے آئینے حال ہی میں بحالی کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے، کیونکہ 21 فلمیں ڈیجیٹل بحالی سے گزر رہی ہیں۔ اگلے 3 سالوں میں متعدد فیچرفلمیں، مختصر فلمیں اور دستاویزی فلمیں ڈیجیٹل طور پر بحال کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4RL66.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2574

 



(Release ID: 1906158) Visitor Counter : 98