وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آسٹریلیا کے تجارت و سیاحت کے وزیر ڈان فیرل کے ذریعہ ساجھا کی گئی ایک کہانی ٹوئیٹ کی
Posted On:
12 MAR 2023 3:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مالامال ثقافتی روابط کے بارے میں ٹوئیٹ کا۔ بھارت کے دورے پر آئے آسٹریلیا ئی وزیر اعظم کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران آسٹریلیا کے تجارت و سیاحت کے وزیر ڈان فیرل کے ذریعہ ایک کہانی ساجھا کی گئی۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’میرے دوست وزیر اعظم @AlboMP کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران، آسٹریلیا کے تجارت و سیاحت کے وزیر ڈان فیرل نے ایک دلچسپ بات ساجھا کی۔۔۔ انہوں نے گریڈ1 میں محترمہ ایبرٹ سے تعلیم حاصل کی تھی، جنہوں نے ان کی زندگی میں گہرے اثرات مرتب کیے۔ انہوں نے اپنی بنیادی تعلیم کا سہرا محترمہ ایبرٹ کے سر باندھا۔
محترمہ ایبرٹ، ان کے شوہر اور ان کی بیٹی لیونی ، 1950 کی دہائی میں بھارت میں گوا سے ایڈیلیڈ منتقل کر گئیں اور انہوں نے ایڈیلیڈ، آسٹریلیا میں ایک اسکول میں پڑھانا شروع کر دیا۔ ان کی بیٹی آگے چل کر ساؤتھ آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرس کی صدر بنیں۔
مجھے یہ کہانی سن کر خوشی ہوئی، جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مالامال ثقافتی روابط کو اجاگر کرتی ہے۔ جب کوئی اپنے استاد کے بارے میں خوشگوار یادیں ساجھا کرتا ہے تو اسے سننا بھی اتنا ہی مسرور کن ہوتا ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2568
(Release ID: 1906131)
Visitor Counter : 116
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam