وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر جناب  ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کی

Posted On: 23 FEB 2023 1:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ورلڈ بینک گروپ کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں معززین نے متنوع موضوعات بالخصوص ترقی اور اختراع کے مستقبل کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مالپاس نے بلند شرح نمو حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ’’امرت کال‘‘  میں ہندوستان کے لیے عالمی بینک گروپ کی حمایت کی تصدیق کی۔

جناب ڈیوڈ مالپاس کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، جناب مودی نے ٹویٹ کیا؛

’’ آپ کے ساتھ  متنوع موضوعات پر خاص طور سے ترقی اور اختراع کے مستقبل کے شعبے کے تعلق سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ۔ @DavidMalpassWBG‘‘

************

 

 

 

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 2489)


(Release ID: 1905484)