خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وزیر اعظم ‘‘خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے’’کے موضوع پر کل خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے
اس ویبینار کا مقصد خواتین کی ملکیت اور خواتین کی قیادت والے کاروباری اداروں کی پائیدار ترقی کے لئے ذہن سازی اور پختہ راستے بنانے کے علاوہ مرکزی بجٹ 2024-2023 کے اعلان پر عمل درآمد کی خاطر حکمت عملی اور بلیو پرنٹ کی تیاری ہے
اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوِں کو بڑے کاروباری اداروں میں بدلنا؍ اجتماعی طور پر بڑھانا؛ ٹیکنالوجی اور فنانس کا فائدہ اٹھانا اور بازار اور کاروبار میں توسیع پر وسیع غور و خوض کے موضوعات کے تحت تین بریک آؤٹ سیشنز ہوں گے
Posted On:
09 MAR 2023 2:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل صبح 10 بجے ‘‘خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے’’ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ویبینار کا اہتمام خواتین اور بچوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارتیں کر رہی ہیں۔ یہ پوسٹ بجٹ ویبناروں کے ایک سلسلے کا حصہ ہیں،جو حکومت کی طرف سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد خواتین کی ملکیت اور خواتین کی قیادت والے کاروباری اداروں کی پائیدار ترقی کے لیے غور و خوض اور راستے کو مضبوط کرنا اور بجٹ اعلان کے نفاذ کے لیے حکمت عملی اور بلیو پرنٹ تیار کرنا ہے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت جناب مہندر بھائی مونج پارا اور دیگر معززین اور سرکاری اور نجی شعبوں کے افسران بھی افتتاحی اجلاس میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد خواتین اور بچوں کی بہبود کے سکریٹری کی جانب سے بجٹ پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر ویبینار کا لہجہ طے کرنے کی خاطر ایک پریزنٹیشن دی جائے گی۔
افتتاحی اجلاس کے بعد تین بریک آؤٹ سیشنز ہوں گے جن کے موضوعات میں اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوِں کو بڑے کاروباری اداروں میں بدلنے/اجتماعی طور پر بڑھانے؛ ٹیکنالوجی اور فنانس کا فائدہ اٹھانے اور بازار اور کاروبار کی توسیع ہوں گے۔ ماہرین، خواتین سیلف ہیلپ گروپ فیڈریشنز اور دیگر شرکاء کے ذریعے ان موضوعات پر وسیع پیمانے پر غور و خوض کیا جائے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ بریک آؤٹ سیشن میں عملی اور قابل عمل حل سامنے آئیں گے۔
ویبینار میں ماڈریٹر، شعبے کے ماہرین اور میدانِ عمل کے مقررین شامل ہوں گے۔ اسے براہ راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ ویبنار کے شرکاء میں حکومتی کارکنان، اپنی مدد آپ گروپ کی خاتون ممبران/فیڈریشنز، پبلک/پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کے نمائندے، ایگری ٹیک کمپنییوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، تعلیمی اداروں، کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبرز کے ممبران، ایس آر ایل ایم کے اراکین اور عوام شامل ہوں گے۔
مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے سے متعلق تھی۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ 81 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس کو متحرک کرنے میں ڈے- این آر ایل ایم نے جو قابل ذکر کامیابی حاصل کیہے اسے بڑے پروڈیوسر اداروں یا اجتماعی اداروں کی تشکیلکے ذریعےمعاشی بااختیاری کے اگلے مرحلے پر لے جانا ہے۔ یہ کام خام مال کی فراہمی، مصنوعات کی بہتر ڈیزائن، معیار، برانڈنگ اور مارکیٹنگ میں مدد میں مناسب مداخلت کے ذریعے کرنا ہے تاکہ صارفین کی بڑی منڈیوں کی خدمت کے لیے پیشہ ورانہ طور پر منظم طریقے سے کاموں کو بڑھایا اور ان میں سے چند کو 'یونیکورن' میں تبدیل کیا جا سکے۔
بریک آؤٹ سیشنز کے بعد ایک اختتامی سیشن ہوگا جس میں تینوں بریک آؤٹ سیشنوں میں سے ہر ایک کے ماڈریٹر کی طرف سے وزارتوں/محکموں کے سیکرٹریوں اور دیگر ذمہ داروں کی موجودگی میں پریزنٹیشنز ہوں گی جس کے بعد کھلی بحث ہوگی۔
پروگرام دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں:
https://webcast.gov.in/mwcd
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1905353)
Visitor Counter : 107