وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے احمد آباد  - مہسانہ (64.27 کلو میٹر) چھوٹی ریل لائن کو بڑی ریل لائن میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹ کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا ہے

Posted On: 06 MAR 2023 8:21PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد – مہسانہ کی 64.27 کلو میٹر طویل چھوٹی ریل لائن کو بڑی  ریل لائن میں تبدیل کرنے سے متعلق پروجیکٹ مکمل ہوجانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ، تجارت اور کنکٹی وٹی کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

مذکورہ پروجیکٹ کی بدولت ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر ہوگی، احمد آباد اور مہسانہ کے درمیان سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور احمد آباد – دلی کے بڑے روٹ پر تجارتی اشیا اور سامان لانے اور لے جانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ریلویز کی وزارت کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :

‘‘تجارت اور کنکٹی وٹی کے لیے بہترین’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ت ح۔

U- 2377



(Release ID: 1904772) Visitor Counter : 121