صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم6 مارچ 2023 کو ’صحت اور طبی تحقیق‘ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے


مرکزی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے وا لے  12 پوسٹ بجٹ ویبینار کے ایک حصے کے طور پر، یہ ویبینار، بجٹ کے اعلانات کے نفاذ کے لیے بصیرت اور خیالات کو یکجا کرے گا

ویبینار میں بیک وقت تین بریک آؤٹ ا جلاس ہوں گے جن میں نئے نرسنگ کالجوں کےقیام، آئی سی ایم آر لیبس کے سرکاری اور نجی شعبے کے استعمال اور طبی آلات کے لیے، فارما جدت طرازی اور کثیر الضابطہ کورسوں سے متعلق بجٹ کے اعلان کا احاطہ کیا جائے گا

Posted On: 05 MAR 2023 10:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی6 مارچ 2023 کو  صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے،’صحت اور طبی تحقیق‘ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔  یہ 12 پوسٹ-بجٹ ویبینارس کے ا ُس سلسلے کا ایک حصہ ہے جو مرکزی حکومت کی طرف سے منعقد کئے جارہے ہیں اور جن کا مقصد مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے موثر نفاذ کے لیے بصیرت ، خیالات اور تجاویز کو یکجا کرنا ہے۔

مرکزی بجٹ 24-2023، سات ترجیحات پر مبنی ہیں جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور امرت کال کے ذریعے رہنمائی کرنے والے ’سپت رشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جامع ترقی، حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے، جس میں 157 نئے نرسنگ کالجوں کا قیام، آئی سی ایم آر کے لیبس میں سرکاری اور نجی طبی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا اور طبی آلات کے لیے فارما جدت طرازی اور کثیر موضوعاتی کورسز شامل ہیں۔

Loading

ویبینار میں ، بیک وقت تین بریک آؤٹ ا جلاس ہوں گے، جن میں صحت اور فارما ، دونوں شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں / محکموں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ ریاستی نیز مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کے محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے شراکت دار، مضامین کے ماہرین، صنعتوں / ایسوسی ایشنوں، نجی میڈیکل کالجوں / اسپتالوں / انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے نمائندے، اس ویبینار میں شرکت کریں گے اور بجٹ کے اعلانات کے بہتر نفاذ کے لیے تجاویز فراہم کرکے تعاون کریں گے۔

بریک ا ٓؤٹ اجلاس کے موضوعات میں ہیں، نرسنگ میں معیاری بہتری : بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور پریکٹس؛ طبی تحقیق کے لیے سہولت کار کے طور پر آئی سی ایم آر کے لیبس کا سرکاری اور نجی شعبے کا استعمال؛ اور طبی آلات کے لیے فارما جدت طرازی اور کثیر الضابطہ کورس۔

*****

U.No.2328

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1904363) Visitor Counter : 132