وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے فاکسکون کے چیئرمین سے ملاقات کی

Posted On: 01 MAR 2023 1:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ہون ہائی ٹیکنالوجی گروپ (فاکسکون) کے چیئرمین جناب ینگ لیو سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد ہندوستان کے ٹیک اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔

ہون ہائی  ٹیکنالوجی گروپ (فاکسکون) کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’ جناب ینگ لیو سے اچھی ملاقات ہوئی۔ ہماری بات چیت میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن کا مقصد ہندوستان کے ٹیک اور اختراعی ایکو سسٹم کو  فروغ دینا ہے۔‘‘

************

ش ح۔  ا ک   ۔ م  ص

 (U: 2200)


(Release ID: 1903321) Visitor Counter : 166