زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیراعظم  کل  کرناٹک کے بیلگاوی میں پی ایم –کسان کے تحت 8کروڑ سے  زائد فائدہ حاصل کرنےوالے کسانوں کےلیے  16,800 کروڑ روپے سے زیادہ  کی  13 ویں قسط  جاری کریں گے

Posted On: 26 FEB 2023 4:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم (پی ایم-کسان) اسکیم کے تحت ہر کسان کو 2000 روپے جاری کریں گے۔  اس اسکیم کے تحت آٹھ کروڑ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست 16,800 کروڑ روپے  سے زائد جمع کیے جائیں گے۔

پی ایم –کسان  کے تحت انتہائی متوقع  13یں قسط کااجرا ، ہندوستانی ریلوے اور جل جیون مشن کے ساتھ کرناٹک کے بیلگاوی میں ہوگا۔ اس موقع پر  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت  میں  سکریٹری جناب منوج آہوجا موجود ہوں گے۔ اس تقریب میں پی ایم کسان اور جل جیون مشن کے  مستفیضین  پر مشتمل ایک لاکھ سے زیادہ شرکاء کی متاثر کن حاضری متوقع  ہے۔ جو لوگ پروگرام کو براہ راست  دیکھنا چاہتے ہیں، وہ درج ذیل یو آر ایل تک رسائی حاصل کر کے تقریب  کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں : https://lnkd.in/gU9NFpdاور براہ راست کارروائی دیکھنے کے لیے  https://pmindiawebcast.nic.in/پر  ٹیون ان کر سکتے ہیں۔

اسکیم کے تحت 11ویں اور 12ویں قسطیں گزشتہ سال مئی اور اکتوبر میں دی گئی تھیں۔ 13 ویں قسط کے اجراء کے ساتھ، حکومت نے ہندوستان کے کسانوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کے ذریعہ معاش کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کی اپنی عہدبستگی کو جاری رکھا ہے۔پی ایم –کسان اسکیم نے پہلے ہی ملک بھر کے کسانوں کوکافی  فوائد فراہم کیے ہیں، اور اس تازہ ترین قسط سے ان کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو گا اور زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2019 میں پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم –کسان) اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر کے قابل کاشت اراضی کے ساتھ  زمین رکھنے والے تمام کسان کنبوں کو انکم سپورٹ فراہم کرنا ہےجو خصوصی  استثنیٰ سے مشروط ہے ۔ اسکیم کے تحت، ہر سال 6000 روپے کی رقم 2000 روپے کی تین قسطوں میں براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں جاری کی جاتی ہے۔

ملک میں زمین کا مالکانہ حق رکھنے والے  تمام کسان کنبے ،خصوصی استثنی کے معیار سے مشروط،پی ایم –کسان  کے تحت اہل ہیں۔

ابھی  تک  11 کروڑ سے زیادہ کسان خاندانوں کو 2.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، بنیادی طور پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو۔ خاص طور سے  کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ان ضرورت مند کسانوں کی مدد کے لیے متعدد قسطوں میں 1.75 لاکھ کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ اس اسکیم سے تین کروڑ سے زیادہ خاتون مستفیضین کو بھی فائدہ پہنچا ہے جنہوں نے اجتماعی طور پر فنڈز میں 53,600 کروڑ روپئے  سے زیادہ حاصل  کیے ہیں۔

اس فنڈز کی پہل  نے دیہی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے، کسانوں کے لیے قرض کی رکاوٹوں کو کم کیا ہے اور زرعی سرمایہ کاری کو تقویت پہنچائی  ہے۔ اس نے کسانوں کی خطرہ مول  لینے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا ہے، جس سے زیادہ پیداواری  پر مبنی سرمایہ کاری ہوتی  ہے۔آئی ایف پی آر آئی کے مطابق، پی ایم –کسان فنڈز،انھیں حاصل کرنے والوں کو ان کی زرعی ضروریات اور تعلیم، طبی دیکھ بھال اور شادی جیسے دیگر اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 2090)



(Release ID: 1902614) Visitor Counter : 141