وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے پورے سکندرآباد  پارلیمانی حلقے میں منعقد کی جارہی ‘‘صحت مند بے بی ’’ شومہم کی ستائش کی ہے

Posted On: 24 FEB 2023 11:20AM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندرمودی نے سکندرآباد  کے پورے پارلیمانی حلقے میں منعقد کی جارہی ،‘‘صحت مندبے بی ’’ شومہم کی ستائش کی ہے ۔ جناب مودی ، ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کے سلسلہ وار ٹوئیٹ پررد عمل ظاہرکررہے تھے۔ جس میں جناب ریڈی نے مطلع کیا ہے  کہ سکندرآباد پارلیمانی حلقے کی ہربستی ، ہرکالونی اور معاشرے میں ‘‘صحت مند بے بی شو’’ کے لئے اندراج کے فارمس کی تقسیم کے ساتھ ہی اس پروگرام کا آغاز کیاگیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ صحت مند بچوں اور ان کے اہل خانہ کی ‘‘پوشن کٹس ’’ اور اسناد کے ساتھ عزت افزائی کی گئی ۔

مرکزی وزیرکے سلسلہ وار ٹوئیٹس کاجواب دیتے ہوئے ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:‘‘یہ قابل ذکرکوشش  ہے ، جس سے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔’’

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2029

 



(Release ID: 1901959) Visitor Counter : 73